جموں بند کال کو 20 سے زائد سیاسی و سماجی انجمنوں کی حمایت

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 1:41 PM IST

جموں بند کال

جموں میں مختلف تجارتی تنظیموں نے شہر میں 'ریلائنس ریٹیل اسٹورز' کھولنے کے معاملہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 22 ستمبر کو 'جموں بند'کی کال دی تھی جسے 20 سے زائد سیاسی و سماجی تنظیموں کی حمایت حاصل ہوئی۔

جموں ٹریڈرس ایسوسی ایشن اور چیمبئر آف کامرس نے جموں میں 100 ریلائنس ریٹیل اسٹور کھولے جانے کے خلاف احتجاج کیا جسے بیشتر سیاسی جماعتوں نے حمایت کی۔

جموں بند کال

واضح رہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، جموں کے صدر ارون گپتا نے ہفتے کو یہاں تقریباً دو درجن چھوٹی بڑی تجارتی تنظیموں کے نمائندوں کی موجودگی میں 22 ستمبر کو جموں بند کی کال دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلائنس اسٹورز کا کُھلنا ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ریلائنس اور مقامی انتظامیہ کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک ہزار لوگوں کو روزگار تو دے رہے ہیں لیکن دوسری جانب ان کی وجہ سے بیس ہزار افراد کو بیروزگار کر رہے ہیں۔

ارون گُپتا نے مزید کہا کہ 'ریلائنس اسٹورز میں کام کرنے والے تقریباً 70 فیصد لوگ باہر سے آئیں گے جبکہ اسٹورز کُھلنے سے چھوٹی چھوٹی دکانیں چلانے والے 20 ہزار لوگ بیروزگار ہوجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.