ETV Bharat / city

Amit Shah visit Jammu and Kashmir راجوری اور بارہمولہ کی ریلیاں تاریخی نوعیت کی ہوں گی

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 1:18 PM IST

رویندر رینہ نے کہا کہ امت شاہ آج جموں پہنچ رہے ہیں۔ وہ منگل کو راجوری میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد بدھ کو وہ بارہمولہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ Ravinder Raina on Amit Shah Jammu Kashmir Visit

راجوری اور بارہمولہ کی ریلیاں تاریخی نوعیت کی ہوں گی
راجوری اور بارہمولہ کی ریلیاں تاریخی نوعیت کی ہوں گی

سری نگر: بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اپنے دورہ جموں و کشمیر کے دوران راجوری اور بارہمولہ میں اپنی نوعیت کی تاریخی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان ریلیوں میں شرکت کرنے کے لئے لوگوں کا سیلاب امڈ آئے گا۔ بتادیں کہ وزیر داخلہ امیت شاہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر پیر کو جموں پہنچ رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران 4 اکتوبر کو راجوری میں جبکہ 5 اکتوبر کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ Amit Shah Rallies In Rajouri And Baramulla

راجوری اور بارہمولہ کی ریلیاں تاریخی نوعیت کی ہوں گی

صدر نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کہا کہ یہ ریلیاں اپنی نوعیت کی تاریخی ریلیاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا: ’امیت شاہ جی آج جموں پہنچ رہے ہیں وہ منگل کو راجوری میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد بدھ کو وہ بارہمولہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ریلیوں میں لوگوں کا سیلاب امڈ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بارہمولہ میں امیت شاہ جی ریلی سے خطاب کرنے کے علاوہ یہاں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Arrangements For Amit Shah's Rally امت شاہ کے دورے سے قبل رویندر رینا نے صورتحال کا جائزہ لیا

انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رویندر رینہ کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں انتخابات منعقد کرانا الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اختیار میں ہے تاہم بی جے پی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات کی تیاریاں شروع کی ہیں اور الیکشن کمیشن جس وقت بھی اعلان کرے گا ہم حصہ لینے کے لئے تیار ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.