Protest at Fruit Mandi Sopore: ایران سے سیبوں کی غیر قانونی برآمدگی کے خلاف سوپور فروٹ منڈی میں احتجاج

author img

By

Published : Dec 31, 2021, 5:35 PM IST

protest-in-fruit-mandi-sopore-against-illegal-export-of-iran-apples

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور فروٹ منڈی میں فروٹ سے وابستہ گروورس نے ایران سے سیبوں کی غیر قانونی برآمدگی کے خلاف احتجاج Protest at Fruit Mandi Sopore کیا ہے۔ احتجاجیوں کے مطابق اس طرح کے قدم سے جموں و کشمیر کے سیبوں کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے۔

شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور میں قائم فروٹ منڈی میں فروٹ کے ساتھ وابستہ گروورس نے آج زبردست احتجاج Protest at Fruit Mandi Sopore درج کیا۔ فروٹ سے وابستہ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ایران سے غیر قانونی طریقے سے برآمد سیبوں پر پوری طرح سے پابندی لگائی جائے تاکہ کشمیری فروٹ سے وابستہ لوگوں کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

سوپور فروٹ منڈی میں احتجاج

احتجاجیوں نے کہا کہ اگرچہ اس حوالے سے ہم نے سرکار سے اپیل بھی کی تھی لیکن ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں آیا ہے، جس کے سبب آج ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے۔

اس حوالے سے فروٹ گروورس یونین کے صدر مدثر احمد Fruit Growers Union President Mudasir Ahmed نے کہا کہ جو سیب ایران سے افغانستان کی سرحد سے غیر قانونی طریقے سے بھارت لائے Illegal Export of Apples from Iran جاتے ہیں ان سیبوں پر نہ ہی کوئی ٹیکس لگتا ہے اور نہ ہی کوئی اور کمیشن لیا جاتا ہے، جس وجہ سے کشمیر کے سیب کی پیداوار اور کاروبار کرنے والے لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔

مزید پڑھیں:Plantation Drive in Fruit Mandi Sopore: فروٹ منڈی سوپورمیں شجرکاری مہم کا آغاز

انہوں نے ایل جی منوج سنہا سے اپیل کرتے ہے کہ اس معاملے پر توجہ دی جائے تاکہ بھارت میں کشمیری سیب کی شان بچا جا سکے اور اس سے وابستہ افراد کو نقصانات سے بھی بچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.