سوپور: طبی مرکز کی عمارت بند ہونے سے عوام پریشان

author img

By

Published : May 11, 2021, 1:55 PM IST

local people troubled due to close phc building in sopore

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے صرف پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع ڈانگرپورہ گاؤں میں آج سے 14 سال قبل پرائمری ہیلتھ سینٹر کی عمارت بنانے کا کام شروع کیا گیا تھا تاکہ مقامی لوگوں کو علاج و معالجہ کے لئے دوسرے ہسپتالوں میں بھٹکنا نہیں پڑے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ عمارت کا کام بہت حد تک مکمل ہوا مگر سرکار اور ضلع انتظامیہ نے اس طبی مرکز کو نامعلوم وجوہات کے بنا پر کام کرنے کے لئے شروع نہیں کیا، جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

لوگوں نے بتایا کہ اس وقت جب کی کورونا وائرس سے بھارت کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی تباہی مچی ہے اور جب ہسپتالوں میں آکسیجن اور بیڈس کی کمی پائی جا رہی ہے اور اگر یہ طبی مرکز اس وقت کام کررہا ہوتا تو ہم لوگوں کو دوسرے اسپتالوں میں بھٹکنا نہ پڑتا۔

مزید پڑھیں:

سروس سلیکشن بورڈ نے 31 مئی تک امتحانات ملتوی کردیئے

انہوں نے سرکار پر الزام عائد کیا کہ سرکار نے اس طبی مرکز کو نظرانداز کیا ہے، جس سے مقامی لوگوں کو دشواریاں پیش آئی ہیں۔ ہم حکومت سے التجا کرتے ہیں کہ اس طبی مرکز کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ اس کورونا وائرس کے دور میں مریضوں کو راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.