ETV Bharat / city

ترال: محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے ریچھ کو پکڑلیا

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 6:24 PM IST

ترال میں محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے ایک بھاری بھرکم ریچھ کو پکڑلیا جس کے بعد مقامی باشندوں نے اطمینان کی سانس لی۔

عملے نے ریچھ کو پکڑلیا
عملے نے ریچھ کو پکڑلیا

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ترال علاقہ کے ہردومیر میں محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے ریچھ کو پکڑنے کے کے لئے آپریش کی شروعات کی تھی۔ کافی مشقت کے بعد بالآخر محکمہ کے عملے نے بھاری بھرکم ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔

در اصل یہ ریچھ ایک مقامی باشندہ کے مکان کے احاطہ میں چھپا ہوا تھا جس کے بعد محکمہ کے عملے نے اسے پکڑنے کے لئے آپریشن کی شروعات کی تھی۔

محکمہ وائلڈ لائف

محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کی جانب سے بھاری بھرکم ریچھ پکڑے جانے کے بعد مقامی باشندوں نے اطمینان کی سانس لی ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ ریچھ کے خوف کے سبب اپنے گھروں کے اندر ہی قید ہوکر رہ گئے تھے۔ تاہم محکمہ کے کے عملے نے اسے پکڑ لیا۔


وائلڈ لائف کنٹرول روم ترال کے انچارج محمد یوسف نے میڈیا کو بتایا ریچھ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد انھوں نے اس ریچھ کو پکڑنے کی کارروائی شروع کی اور چند گھنٹوں بعد اس ریچھ کو پکڑنے کے میں میابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں:ترال: وائلڈ لائف اہلکاروں نے ریچھ کو پکڑ لیا

انھوں نے مزید بتایا کہ محکمے کے ڈیلی ویجرس کے تعاون کے بغیر اس ریچھ کو پکڑنا ممکن ہی نہیں تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.