ETV Bharat / city

آسام تشدد: پولیس اور فوٹو گرافر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 2:20 PM IST

آسام میں ہوئے تشدد میں پولیس کی گولیوں سے مارے گئے شخص کے اوپر انسانیت سوز حرکت کرنے والوں کے خلاف مسلم نمائندہ کونسل کے ایک وفد نے اورنگ آباد ڈویژل کمشنر سے ملاقات کر صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کے نام مکتوب ارسال کر اعلی سطحی جانچ کرنے سمیت دیگر مطالبات کیے ہیں۔

mh_aur_01_MNC memorandum for Aasam_avb_7204819
mh_aur_01_MNC memorandum for Aasam_avb_7204819

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مسلم نمائندہ کونسل نے آسام تشدد معاملے میں اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر کے توسط سے ایک مکتوب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کو روانہ کر مطالبہ کیا کہ آسام میں پولیس اور فوٹو گرافر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

ویڈیو دیکھیے

اس مکتوب میں پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کے رشتہ داروں کو ایک کروڑ روپئے اور زخمیوں کو پچاس لاکھ روپئے معاوضے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مسلم نمائندہ کونسل کا کہنا ہیکہ ناجائز قبضہ جات ہٹانے کی آڑ میں تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں اور فوٹو گرافر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیئے۔

مزید پڑھیں: آسام: 'تجاوزات ہٹانے کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے'

پورے معاملے کی اعلی سطحی کمیشن کے ذریعے جانچ ہونی چاہیئے، کونسل نے بے گھر ہوئے سینکڑوں افراد کی باز آباد کاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اس مکتوب کی ایک کاپی یو این او کو روانہ کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.