Fruit Growers Protest In Anantnag: اننت ناگ میں فروٹ گرورس کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 17, 2022, 9:32 PM IST

Fruit growers protest in Anantnag against Iranian apple import

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے جبلی پورہ فروٹ منڈی میں فروٹ گرورس ایسوسی ایشن نے آیرانی سیب کی درآمد کے خلاف احتجاج کیا Import Of Iranian Apples ہے ۔فروٹ گرورس کے مطابق ملک میں آیرانی سیب کے آنے سے کشمیری سیبوں کی قیمتوں میں نمایا کمی درج کی گئی ہیں۔

ملک میں آیرانی سیب کی درآمد پر روک لگانے کے مطالبے کو لیکر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے فروٹ گرورس ایسوسی ایشن نے بجبہاڑہ کی جبلی پورہ فروٹ منڈی میں احتجاج درج کیا Fruit Growers Protest In Anantnag:ہے۔فروٹ گرورس اور تاجروں کے مطابق ملک میں آیرانی سیب کے آنے سے کشمیری سیبوں کی قیمتوں میں نمایا کمی درج کی گئی ہیں۔

اننت ناگ میں فروٹ گرورس کا احتجاج

احتجاجیوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کپ مرکزی حکومت جان بوجھ کر ایرانی سیبوں کی درآمد Import Of Iranian Apples کر کے کشمیری سیب کی اہمیت کو کم کر رہی ہے۔

احتجاجیوں کے مطابق آیرانی سیب کی درآمد سے فروٹ صنعت تباہی کے دہانے پپر آگئی ہیں۔انہوں نے کہا اگر چہ پہلے ہی کشمیر میں بادام کی کاشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے بادام کے کاشتکاروں کو کافی نقصان سے دو چار ہونا پڑا۔ اب کشمیری کی ریڑھ کی ہڈی کے ماند کشمیر سیب کی ڈیمانڈ بھی بھارتی مارکٹ میں کم ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ آیرانی سیب ہیں۔

فروٹ گرورس کے مطابق کشمیر کے کولڈ اسٹوروں Cold Stores میں ہزاروں ٹن کی تعداد میں کشمیر سیب اس وقت موجود رہے جس سے اس بات کی عکاسی ہو جاتی ہیں کہ کشمیری میوہ کی ڈیمانڈ کم ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Kashmir Fruit Growers Seek Ban on Iranian Apple: ایرانی سیب کی درآمد کو بند کیا جائے



احتجاجیوں نے وزیراعظم سے اس حوالے سے ذاتی مداخلت کرنے کی اپیل کی ہےتاکہ میوۃ صنعت سے وابشتےہی افراد کو تباہی کے دہانے سے بچا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.