ٹک ٹاک نے بھارت میں اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 4:00 PM IST

Tiktok to shut down India business

ٹک ٹاک کی عالمی عبوری سربراہ وینیسا پاپیس اور عالمی کاروباری حل کے نائب صدر بلیک چاندلی نے ملازمین کو بھیجے ای میل میں کمپنی کے فیصلے کے تعلق سے بتایا کہ کمپنی ٹیم کے دائرے کو کم کررہی ہے اور اس فیصلے سے بھارت کے تمام ملازمین متاثر ہوں گے۔

نئی دہلی: چینی سوشل میڈیا کمپنی بائٹ ڈینس نے بھارت میں اپنا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت میں ٹک ٹاک اور ہیلو ایپ کی ملکیت رکھنے والی مذکورہ کمپنی کی خدمات پر پابندیاں جاری ہے۔

ٹک ٹاک کی عالمی عبوری سربراہ وینیسا پاپیس اور عالمی کاروباری حل کے نائب صدر بلیک چاندلی نے ملازمین کو بھیجے ای میل میں کمپنی کے فیصلے کے تعلق سے بتایا کہ کمپنی ٹیم کے دائرے کو کم کررہی ہے اور اس فیصلے سے بھارت کے تمام ملازمین متاثر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بھارتی معیشت 9.6 فیصد تک سکڑ سکتی ہے: اقوام متحدہ

عہدیداروں نے کمپنی کی بھارت میں واپسی پر غیر یقینی کا اظہار کیا ہے، لیکن کہا ہے کہ آنے والے وقت میں ایسا ہونے کی امید بنی ہوئی ہے۔

ای میل میں کہا گیا ہے کہ 'ہمیں نہیں معلوم کہ ہم کب بھارت میں واپسی کریں گے، ہم اپنی لچک پر بھروسہ کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں۔'

بائٹ ڈینس کے ایک ذرائع کے مطابق کمپنی نے بدھ کے روز ایک پروگرام کا اہتمام کیا، جہاں کمپنی نے بھارت میں کاروبار بند کرنے کے بارے میں بتایا۔

جب اس سلسلے میں ٹِک ٹاک کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی 29 جون 2020 کو حکومت ہند کے جاری کردہ حکم کی تعمیل کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.