ETV Bharat / business

جی ڈی پی کی شرح نمومیں منفی 7.5 فیصد کی گراوٹ

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 7:57 PM IST

رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار( جی ڈی پی) کی شرح نمو منفی 7.5 فیصد تک گراوٹ درج کی گئی۔

At -7.5%, GDP in revival mode, but economy slips into recession
At -7.5%, GDP in revival mode, but economy slips into recession

رواں مالی برس 2020-21 کی دوسری سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو منفی 7.5 فیصد تک گراوٹ درج کی گئی۔

کورونا دور میں ملک کی جی ڈی پی میں مسلسل دوسری سہ ماہی میں گراوٹ درج کی گئی۔ پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو منفی 23.9 فیصد تک گراوٹ درج کی گئی تھی۔

مرکزی شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے تحت جمعہ کے روز قومی اعدادوشمار کے دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈیی پی کی شرح نمو منفی 7.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گذشتہ گذشتہ برس کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 4.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

بجٹ 2021: مالیات کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کرنا چیلنج ہو گا

'بھارت قابل تجدید توانائی کی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ملک'

اگر ہم موجودہ قیمت پر جی ڈی پی کے بارے میں بات کریں تو موجودہ مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی 47.22 لاکھ کروڑ روپے رہی۔ جبکہ گذشتہ برس اسی مدت میں 49.21 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس طرح موجودہ قیمتوں پر گھریلو جی ڈی پی میں گذشتہ برس کے مقابلے 4 فیصد کمی واقع ہوئی، جبکہ گذشتہ برس جی ڈی پی شرح نمو 5.9 فیصد درج کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.