ETV Bharat / bharat

Cable Bridge Collapses in Morbi گجرات کے موربی علاقے میں کیبل پُل اچانک ٹوٹا، 141 سے زائد افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 30, 2022, 7:41 PM IST

Updated : Oct 31, 2022, 11:51 AM IST

گجرات کے موربی علاقے کے مچھو ندی میں کیبل پٔل گرنے سے 141 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ وہیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ این ڈی آر ایف کی 3 ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مقامی لوگ بھی مدد کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ Cable Bridge Collapses in Morbi

Cable Bridge Collapses in Morbi
گجرات کے موربی علاقے میں کیبل پُل منہدم

موربی: ریاست گجرات کے موربی علاقے میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا۔ دراصل مچھو ندی میں ایک کیبل پل گرنے سے 141 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر آ رہی ہے۔ وہیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ریسکیو کام شروع کر دیا گیا ہے۔ شہر میں کیبل پل کو حال ہی میں تزئین و آرائش کے بعد کھول دیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پُل پر لوگوں کی بڑی تعداد تھی جس کی وجہ سے پُل گر گیا اور لوگ نیچے گر گئے۔ وہیں ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ several killed in Cable Bridge Collapse incident

Cable Bridge

وزیر اعظم نے حادثے میں جان گنوانے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کے لیے PMNRF کی طرف سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور متعلقہ حکام سے موربی میں ہونے والے حادثے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ریسکیو آپریشن کے لیے فوری ٹیمیں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے صورتحال پر گہری نظر رکھنے اور متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو کہا ہے۔ وہیں دوسری طرف گجرات حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی چار لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ویڈیو

ریسکیو آپریشن میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مقامی لوگ بھی مدد کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کیبل برج کی مرمت صرف 5 دن پہلے ہوئی تھی۔ مرمت کے بعد بھی اتنے بڑے حادثے کے بعد اب کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ حادثے کے بعد کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیبل برج کیسے ٹوٹا۔ پل پر 400 سے زائد افراد سوار تھے جس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

ویڈیو

گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ موربی میں آج شام تقریباً 6:30 بجے پُل گر گیا۔ اس واقعہ میں شہر کا پورا نظام صرف 15 منٹ میں موقع پر پہنچ گیا۔ امدادی کاموں میں اب تک 70 افراد کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ وہیں راجکوٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ موہن بھائی کلیان جی کنڈیریا نے کہا کہ '141 سے زیادہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں'۔ گجرات کے پنچایت وزیر برجیش مرجا نے بھی کہا کہ '141 سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: Building Collapsed In Amravati امراوتی میں دو منزلہ عمارت منہدم، پانچ افراد ہلاک

ڈی جی این ڈی آر ایف اتل کروالی کے مطابق، این ڈی آر ایف کی 3 ٹیمیں (2 گاندھی نگر سے اور 1 بڑودہ سے) کو ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن زوروشور سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ پُل کو مرمت کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔ یہ پُل چھ ماہ سے زائد عرصے سے بند تھا۔ Cable Bridge Collapses in Morbi

Last Updated :Oct 31, 2022, 11:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.