ETV Bharat / bharat

Kashmiri Pandit Killing کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف وادی کے مختلف اضلاع میں احتجاج

author img

By

Published : Oct 16, 2022, 8:08 PM IST

Kashmiri Pandit Killing
کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف وادی کے مختلف اضلاع میں احتجاج

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں کشمیری پنڈت کے قتل کے بعد جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں احتجاج و مظاہرہ مسلسل جاری ہے۔ Kashmiri Pandit Killing

شوپیاں میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج Protest against killing of Kashmiri Pandit in Shopian

شوپیاں میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے چھودری گنڈ علاقے میں گزشتہ روز کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف شوپیاں میں احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازمین سمیت مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ منی سیکریٹریٹ آرہامہ شوپیاں سے مظاہرین نے مارچ نکالا تھا۔ یہ مارچ قصبہ شوپیاں کے گھنٹہ گھر کے پاس اختتام پزیر ہوا۔

لال چوک اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہ Protest against killing of Kashmiri Pandit

لال چوک اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہ

کشمیری پنڈت کے قتل کے خلاف لال چوک اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجیوں نے زبردست نعرہ بازی کی اور انتظامیہ سے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی قومی کونسل کے رکن محمد رفیق وانی کی نگرانی میں مظاہرین نے ڈی سی آفس سے لال چوک تک مارچ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کشمیری پنڈتوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف اعلیٰ سطحی تحقیقات اور کارروائی ہو اور قتل میں ملوث افراد کو جلد سزا ملے۔ احتجاج میں بی جے پی قومی کونسل میمبر رفیق وانی کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

کشمیری پنڈت کے قتل کے خلاف کولگام میں احتجاجی مظاہرہ

کشمیری پنڈت کے قتل کے خلاف کولگام میں احتجاجی مظاہرہ

کشمیری پنڈت کے قتل کے خلاف مقامی لوگوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ کولگام کے مین بازار میں یہ احتجاج کیا گیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کشمیری پنڈت جس کی شناخت 43 سالہ پورن کرش بٹ ولد تارک ناتھ بٹ ساکنہ چھودری گنڈ شوپیاں کے بطور ہوئی ہے، کو اس وقت مشتبہ عسکریت پسندوں نے ہلاک کردیا، جب وہ اپنے گھر آرہے تھے۔

کشمیری پنڈت کو اگرچہ زخمی حالت میں ضلع ہسپتال شوپیاں لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ 43 سالہ پورن کرش چھودری گنڈ علاقے میں اپنے بھائی اور بھابھی کے ساتھ رہ رہے تھے جبکہ ان کی اہلیہ اور دو بچے جموں میں ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق پورن کرش کچھ روز سے اپنے باغیچوں میں سیب اتارنے میں مصروف تھے۔ گزشتہ روز دن کے قریب ساڑھے بارے بجے جب وہ اپنے گھر کھانا کھانے کے لیے آ رہے تھے، اسی وقت مشتبہ عسکریت پسندوں نے انہیں ہلاک کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.