Ghulam Nabi Azad On Election in JK جموں و کشمیر میں چھ ماہ کے دوران انتخابات ہونے چاہئیں، غلام نبی آزاد

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 10:03 AM IST

جموں و کشمیر میں چھ ماہ کے دوران انتخابات ہونے چاہئے

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں چھ ماہ کے دوران انتخابات ہونے چاہئیں۔ ہم 2024 تک انتظار نہیں کرسکتے۔Ghulam Nabi Azad On Election In JK

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے پوتشائی لولاب علاقے میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی جانب سے یک روزہ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کی سربراہی ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے کی۔ آزاد کے ساتھ پارٹی کے سینئر رہنما تاج محی الدین، پیر زادہ محمد سید، جی ایم سروری، حاجی عبدالرشید ڈار، سلمان نظامی، سجادہ بشیر، ڈی ڈی سی زینگیر شاہ جہان اور ضلع صدر کپواڑہ ڈی اے پی منیر احمدموجود تھے۔ President DAP ghulam nabi azad address one day workers convention at Lolab Kupwara

جموں و کشمیر میں چھ ماہ کے دوران انتخابات ہونے چاہئے

مزید پڑھیں:۔ Ghulam Nabi Azad on Elections جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرکے سیاسی تذبذب کو ختم کیا جائے، آزاد

کنونشن کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں چھ ماہ کے اندر اسمبلی انتخابات ہونے چاہئیں۔ ہم 2024 تک انتظار نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ان پانچ برسوں میں حکومت نے یہاں کی عوام کو صرف جھوٹے وعدے دیئے ہیں۔ یہ حکومت عملی طور پر بالکل ناکام ثابت ہوئی ہے اور انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی عوام اقتصادی طور پر کافی کمزور ہوگئی ہے، ان کا کوئی ترجمان بھی نہیں ہے جو حکومت تک ان کی آواز کو پہنچا سکے۔ ریاست اقتصادی بحران سے گزر رہی ہے اگر ریاست کو اقتصادی بحران سے نکالنا ہے تو چھ ماہ کے دوران الیکشن ہونا چائے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست کو بچانے کےلئے ڈی اے پی کا ساتھ دیکر اسے مضبوط بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.