PM Modi Visit: وزیر اعظم کل وارانسی کا دورہ کریں گے

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 1:36 PM IST

وزیر اعظم  کل وارنسی کا دورہ کرینگے

وزیر اعظم نریندر مودی آٹھ ماہ بعد 15 جولائی کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی جارہے ہیں۔ اپنے اس دورہ کے دوران وزیر اعظم تقریباً 744.02 کروڑ کے سرمایہ سے تعمیر کردہ منصوبوں کا افتتاح اور 838.91 کروڑ کی اسکیموں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے دورہ کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھنے کے علاوہ بھارت ۔ جاپان کی رفاقت کی علامت رودراکش کنوینشن سینٹر کا بھی افتتاح رکھیں گے۔اس دوران وہاں جاپان کے نمائندے کے بھی موجود رہنے کا امکان ہے۔

رودراکش کے افتتاح کے موقع پر جاپان کے وزیر اعظم کا آڈیو ویژول پیغام بھی سنائے جانے کا امکان ہے­۔ وزیر اعظم کے ہاتھوں رودراکش کنوینشن سینٹر کے احاطہ میں ایک رودراکش کا پودا بھی لگایا جائے گا۔ جسے لےکر تیاریاں چل رہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی رودراکش کنوینشن سینٹر سے لوگوں کو ہریالی کو بچانے کا پیغام دیں گے۔

وزیر اعظم کل وارنسی کا دورہ کرینگے

وزیر اعظم کے طے شدہ پروگرام کے مطابق دوپہر 12:30 بجے وزیر اعظم رودراکش کنوینشن سینٹر پہونچیں گے۔ یہ تقریب کافی اہم ہے۔ کیونکہ دیگر منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد جہاں ایک طرف بی ایچ یو سے کریں گے تو وہیں دوسری جانب رودراکش کنوینشن سینٹر کے افتتاح کے لئے وزیر اعظم خود موجود رہیں گے۔

تقریباً ایک گھنٹہ سے زیادہ وزیر اعظم یہاں رہیں گے۔ یہاں ان کے ہمراہ جاپان کا ایک وفد بھی رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پی ایم مودی 500 سرکردہ شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مرکزی پٹروکیمیکلز انجینیئرنگ اور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ (سیپیٹ) کی اسکیلنگ اور ٹیکنیکل سپورٹ سینٹر (سی ایس ٹی سی) کا بھی افتتاح کریں گے۔ جس کا صرفہ 40.10 کروڑ ہے۔ سی ایس ٹی سی بننے سے مغربی اترپردیش کے لوگوں کو روزگار ملنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے پیش نظر وزیر اعظم کا دورہ معطل

اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم امراض چشم سے متعلق ایک طبی ادارہ کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس طبی ادارہ کی سرگرمیوں کے آغاز کے بعد سے مقامی لوگوں کو امراضِ چشم کے علاج کے لئے چنئی یا دہلی کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔اس کے ساتھ ہی صحت سے متعلق دیگر خدمات کی سرگرمیاں مزید مستحکم کرنے کے لئے وزیر اعظم ایم سی ایچ سمیت دیگر اسکیمات کا بھی افتتاح کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.