Man ki Baat: وزیراعظم نے 'من کی بات' پروگرام میں کیا کچھ کہا

author img

By

Published : Jul 25, 2021, 2:17 PM IST

وزیر اعظم مودی نے 'من کی بات' پروگرام میں کیا کچھ کہا جانیں
وزیر اعظم مودی نے 'من کی بات' پروگرام میں کیا کچھ کہا جانیں ()

وزیر اعظم نریندر مودی نے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے ذریعے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'من کی بات' نوجوانوں کے ذہن کو جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے بھارتی ایتھلیٹس ٹیم کے لئے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے ذریعے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ایتھلیٹس کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'دو دن پہلے کے یادگار لمحوں کی حیرت انگیز تصاویر اب بھی میری آنکھوں کے سامنے ہیں۔'

وزیر اعظم مودی نے 'من کی بات' پروگرام میں کیا کچھ کہا جانیں

ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں کو ترنگا اٹھاتے دیکھ کر نہ صرف میں بلکہ پورے ملک میں خوشی لہر دوڑی ہے۔ جیسا کہ پورے ملک نے ان کھلاڑیوں کو کہا تھا -وجے بھاوا ، وجے بھاوا!

من کی بات کے 79ویں ایڈیشن میں وزیر اعظم نے کہا، جب یہ کھلاڑی بھارت سے گئے تھے، مجھے بھی ان کے ساتھ گپ شپ کرنے، ان کے بارے میں جاننے اور ملک کو بتانے کا موقع ملا۔ یہ کھلاڑی زندگی کے بہت سارے چیلنجس پر قابو پانے کے بعد یہاں پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس بار 15 اگست کو ملک آزادی کے 75ویں سال میں داخل ہورہا ہے۔ یہ ہماری بڑی خوش قسمتی ہے کہ ہم آزادی کے 75 سال دیکھ رہے ہیں جس کے لئے ملک نے صدیوں سے انتظار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: President Kovind Visit: کووند کا آج سے جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ

انہوں نے کہا کہ آزادی کے لیے جان قربان کرنے والے مجاہدینِ آزادی کو ملک تہوار کی شکل میں یاد کررہا ہے۔ حکومت اور سماجی تنظیموں کے ذریعہ بھی اس سے متعلق پروگرامس کا انعقاد مسلسل کیا جارہا ہے۔ 'امرت مہوتسو' کسی حکومت، کسی سیاسی پارٹی کا پروگرام نہیں ہے۔ یہ بھارت کے شہریوں کا ایک پروگرام ہے۔


پی ایم مودی نے کہا کہ ہم روزمرہ کے کام کرتے ہوئے بھی قوم کی تشکیل کرسکتے ہیں، مثال کے طور پر 'ووکل فار لوکل'مقامی کاروباریوں، فنکاروں، کاریگروں اور ہمارے ملک کے بنکروں کی مدد کرنا، ہماری فطرت میں ہونا چاہئے۔ ملک کے دیہی اور قبائلی علاقوں میں، ہینڈلومس آمدنی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جس سے لاکھوں خواتین، لاکھوں بنکرس اور لاکھوں کاریگر منسلک ہیں۔ آپ کی چھوٹی چھوٹی کاوشوں سے بنکروں کو ایک نئی امید ملے گی۔

انہوں نے کہا، 'من کی بات' ایک ایسا ذریعہ ہے جہاں مثبت باتیں ہوتی ہے، حساسیت ہوتی ہے۔ 'من کی بات' میں ہم مثبت گفتگو کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.