ETV Bharat / bharat

Air Pollution: نوئیڈا میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 10:34 PM IST

آج بھی این سی آر کے بیشتر بڑے شہر ڈارک ریڈ زون میں پہنچ چکے ہیں۔ آج پھر این سی آر کا سب سے آلودہ شہر غازی آباد رہا۔ جمعرات کو غازی آباد کا AQI 453 ریکارڈ کیا گیا۔

Noida's air pollution continues to rise since Diwali  air pollution in Noida  air pollution in delhi ncr  etv bharat urdu news  نوئیڈا کی فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے  این سی آر کے بیشتر بڑے شہر ڈارک ریڈ زون میں  این سی آر کا سب سے آلودہ شہر غازی آباد  فضائی آلودگی کی صورتحال خراب  محکمہ آلودگی نے کئی اہم اقدامات کئے
نوئیڈا کی فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ

دیوالی کے بعد سے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا میں فضائی آلودگی کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ اس کے پیش نظر محکمہ آلودگی نے مختلف اہم اقدامات بھی کیے لیکن سب بے اثر رہے۔

گذشتہ کل نوئیڈا کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 374 اور گریٹر نوئیڈا کا 378 تھا لیکن گریٹر نوئیڈا، نوئیڈا میں آج (جمعرات) پھر فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ آج گریٹر نوئیڈا کا AQI 400 اور نوئیڈا کا AQI 420 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے مقابلے نوئیڈا کی ہوا اب بھی خطرناک زمرے میں ہے۔

آج بھی این سی آر کے بیشتر بڑے شہر ڈارک ریڈ زون میں پہنچ چکے ہیں۔ آج پھر این سی آر کا سب سے آلودہ شہر غازی آباد رہا ہے۔ جمعرات کو غازی آباد کا AQI 453 ریکارڈ کیا گیا۔

نوئیڈا کی فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ

مزید پڑھیں:۔ نوئیڈا: فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے شجرکاری مہم زوروں پر

نوئیڈا کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) پچھلے چھ دنوں سے سنگین زمرے میں تھا۔ جس کی وجہ سے آج صبح پورے ضلع میں دھند کی چادر چھائی ہوئی تھی، یہاں تک کہ ایک کلومیٹر دور کی عمارت بھی دھندلی نظر آ رہی تھی۔

بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر محکمہ ماحولیات فضائی آلودگی نے کچھ ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ آلودگی کنٹرول بورڈ نے فضائی آلودگی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ڈیزل جنریٹرز کو صرف ہنگامی صورت حال میں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اینٹوں کے بھٹے، اسٹون کرشر اور ہاٹ مکس پلانٹس بند کر دیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.