Meet Tribal Girl Shahida Khanum روایتی کلچر کو زندہ رکھنے کیلئے شاہدہ خانم کی منفرد کوشش

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 7:04 PM IST

Updated : Jan 31, 2023, 8:54 PM IST

اپنے روایتی کلچر کو زندہ رکھنے کی شاہدہ خانم کی منفرد کوشش

بانڈی پورہ کی رہائشی شاہدہ خانم کا مقصد ہے کہ گجر برادری کے منفرد لباس، زیورات اور سر پر اوڑھنے والی مختلف ڈیزائن کی ٹوپیاں سمیت دیگر صدیوں پرانی غائب ہو رہی روایتی چیزوں کو پھر سے زندہ کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب کوگ مغربی کلچر کو اپنانے میں لگے ہیں۔ جس سے ہماری ایک الگ پہچان ختم ہورہی ہے۔

روایتی کلچر کو زندہ رکھنے کیلئے شاہدہ خانم کی منفرد کوشش

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر میں بانڈی پورہ کے ہلواڈی آرہ گام میں گجر برادری سے تعلق رکھنے والی شاہدہ خانم نے اپنے روایتی کلچر کو زندہ رکھنے کی منفرد کوشش کی ہے۔ انہوں نے ہلواڈی آرہ گام میں ایک سینٹر قائم کیا ہے، جہاں لڑکیاں اپنے علاقہ کی پرانی اور روایتی چیزوں کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس پورے علاقے میں تقریبآ 50 فیصد افراد گجر برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہلواڑی آرہگام کا ایک پہاڑی علاقہ ہے۔ شاہدہ خانم کا مقصد ہے کہ گجر برادری کے منفرد لباس، زیورات اور سر پر اوڑھنے والی مختلف ڈیزائن کی ٹوپیاں سمیت دیگر صدیوں پرانی غائب ہو رہی روایتی چیزوں کو پھر سے زندہ کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب کوگ مغربی کلچر کو اپنانے میں لگے ہیں۔ جس سے ہماری ایک الگ پہچان ختم ہورہی ہے۔

شاہدہ خانم کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ کی کئی پرانی اور منفرد چیزیں غائب ہو چکی تھی تاہم ہم نے محنت سے کسی طرح پرانی چیزوں کی معلومات حاصل کیں۔ جیسے ہمارے گوجری کلچر کی ٹوپیاں جسے ہم لسکا بولتے ہیں، اس ٹوپی کی بناوٹ کے بارے میں ہم نے معلومات حاصل کیں تاکہ آج کے نوجوانوں کو بھی اس روایتی ٹوپی کا واقفیت ہو اور وہ انہیں تیار کرنے کا ہنر سیکھیں تاکہ ہمارا کلچر زندہ رہ سکے۔

شاہدہ خانم اپنے سینٹر میں تقریبآ 60 لڑکیوں کو ٹریننگ بھی فراہم کر رہی ہیں۔ ان میں سے کئی لڑکیاں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ مین زیر تعلیم شاہدہ خانم کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے آج تک کوئی مدد نہیں ملی تاہم کے وی آئی بی کی وائس چیئر پرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے اس سینٹر کا معائنہ کیا تھا۔ ڈاکٹر حنا شفیع بٹ شاہدہ تبسم کی اس مہم سے بے حد متثر ہوئی تھیں۔ اس دوران حنا شفیع بٹ نے شاہدہ خانم کی بے حد حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا تھا۔ انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا تھا کہ وہ دیگر ایسے علاقوں میں مزید سینٹر قائم کرکے اہنے خواب کے دائرے کو مزید وسیع کریں، جس کے لئے انہیں بھر پور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’موسم سرما سے وادی کا روایتی کلچر صدیوں سے زندہ ہے‘

Last Updated :Jan 31, 2023, 8:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.