Kerala's K-FON Becoming a Reality: کیرالا حکومت کے ڈریم پروجیکٹ 'کےفون' کا آغاز

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 10:05 PM IST

کیرالا حکومت کا ڈریم پروجیکٹ 'کےفون' کا آغاز

K-FON پروجیکٹ کا مقصد ریاست کے 20 لاکھ خاندانوں کو مفت انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرنا ہے اور باقی کے لیے رعایتی شرح پر کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ کیرالہ اسٹیٹ آئی ٹی انفراسٹرکچر لمیٹڈ اور کیرالہ اسٹیٹ بجلی بورڈ مشترکہ طور پر اس پروجیکٹ کے لیے کام کررہے ہیں۔ Kerala's K-FON Becoming a Reality

کوزی کوڈ: کیرالہ حکومت کے ڈریم پروجیکٹ میں سے ایک، K-FON (کیرالہ فائبر آپٹک نیٹ ورک) کا پہلا مرحلہ کوزی کوڈ میں حقیقت بن رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت اب تک ضلع کے 501 اداروں کو انٹرنیٹ کنکشن دیا جا چکا ہے۔ سب سے پہلے سرکاری دفاتر، اسکولوں اور اسپتالوں کو کنکشن دیے جاچکے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 2060 کنکشن دیے جائیں گے اور اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی اس منصوبے پر عمل کیا جا رہا ہے۔ Kerala's K-FON Becoming a Reality

K-FON پروجیکٹ کا مقصد ریاست کے 20 لاکھ خاندانوں کو مفت انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرنا ہے اور باقی کے لیے رعایتی شرح پر کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ کیرالہ اسٹیٹ آئی ٹی انفراسٹرکچر لمیٹڈ اور کیرالہ اسٹیٹ بجلی بورڈ مشترکہ طور پر اس پروجیکٹ کو نافذ کررہے ہیں۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ مئی تک مکمل ہو جائے گا اور جون تک کنکشن دیے جائیں گے۔ کوزی کوڈ میں 65.06 کلومیٹر طویل آپٹک فائبر کیبل بچھائی گئی ہیں۔ مختلف پوائنٹس پر نصب پوائنٹ آف پریزنس (PoP) آپٹک کیبلز کے ذریعے منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: KTR Launches Telangana’s SpaceTech Framework in Metaverse: تلنگانہ کے 'اسپیس ٹیک فریم ورک' کا آغاز

کنکشن PoPs سے دیے جاتے ہیں۔ تاحال پہلے مرحلے میں ضلع میں 6 PoPs لگائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 26 PoPs نصب کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے اور موجودہ الیکٹرک پوسٹوں کے ذریعے کیبلز لگائی جائیں گی۔ تمام بی پی ایل خاندانوں کو K-FON کا استعمال کرتے ہوئے مفت انٹرنیٹ کنکشن دیا جائے گا۔ شروع میں ہر اسمبلی حلقہ سے 100 بی پی ایل خاندانوں کو کنکشن دیا جائے گا۔ سروس فراہم کرنے والے کا انتخاب ٹینڈر کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا اور اس کے بعد سبسڈی والے ٹیرف کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.