ETV Bharat / bharat

IndiGo Sharjah-Hyderabad Flight: انڈیگو ایئر لائنز طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

author img

By

Published : Jul 17, 2022, 9:32 AM IST

انڈگو ایئر لائنز کے طیارے کی پاکستانی شہر کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلائٹ شارجہ سے حیدرآباد جا رہی تھی۔ IndiGo Sharjah Hyderabad Flight diverted to Pak Karachi

انڈیگو ایئر لائنز طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
انڈیگو ایئر لائنز طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

انڈیگو شارجہ-حیدرآباد فلائٹ میں تکنیکی خرابی کے سبب پاکستان کے کراچی کی جانب موڑ دیا گیا، پائلٹ نے طیارے میں تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی۔ اس تکینیکی خرابی کا ایئرپورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اس دوران انڈیگو ایئر لائن اپنا دوسرا طیارہ کراچی بھیجنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2 ہفتوں میں کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والی دوسری بھارتی ایئرلائن ہے۔ IndiGo Sharjah-Hyderabad Flight

  • IndiGo Sharjah-Hyderabad flight diverted to Pak’s Karachi after pilot reported technical defect in the aircraft which is being examined at the airport.Airline is planning to send another aircraft to Karachi.

    This is the 2nd Indian airline to make a landing in Karachi in 2 weeks pic.twitter.com/XbUcgNOzBs

    — ANI (@ANI) July 17, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس درمیان انڈیگو ایئر لائنز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ۔حیدرآباد فلائٹ کے پائلٹ کی جانب سے طیارے میں تکنیکی خرابی دیکھنے کے بعد احتیاط کے طور پر طیارے کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔ مسافروں کو حیدرآباد لے جانے کے لیے ایک اضافی پرواز کراچی بھیجی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسپائس جیٹ B737 ہوائی جہاز آپریٹنگ فلائٹ SG-11 (دہلی-دبئی) کو انڈیکیٹر لائٹ میں خرابی کی وجہ سے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.