DAP Meeting in Pulwama پلوامہ میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی پہلی ورکر میٹنگ

author img

By

Published : Oct 23, 2022, 6:54 PM IST

Updated : Oct 23, 2022, 9:28 PM IST

Democratic Azad Party First Meeting
پلوامہ میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی پہلی کارکنان میٹنگ ()

پلوامہ میں آج غلام نبی آزاد کی نو تشکیل سیاسی جماعت ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی پہلی ورکر میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس موقع پر سیاسی جماعت کے رہنما نے پارٹی کے حوالے سے کارکنان کو تفصیلی جانکاری دی اور پارٹی کے منشور کے بارے میں کارکنان کو آگاہ کیا۔Democratic Azad Party Meeting

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج غلام نبی آزاد کی نو تشکیل سیاسی جماعت ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی پہلی کارکنان میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں پارٹی کارکنان کے علاوہ کئی سینیئر سیاستدانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیاسی جماعت کے رہنما نے پارٹی کے حوالے سے کارکنان کو تفصیلی جانکاری دی اور پارٹی کے منشور کے بارے میں کارکنان کو آگاہ کیا۔Democratic Azad Party First Meeting میٹنگ میں سابق سینیئر کانگریس لیڈر پیرزادہ محمد سعید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کانگریس پارٹی کے دوسرے سابق رہنماؤں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی اور کارکنان سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام کا ووٹ کافی طاقت رکھتا ہے اور آج تک سبھی سیاسی جماعتوں نے کشمیری عوام سے ووٹ لے کر ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا بلکہ جھوٹے وعدے کئے۔

پلوامہ میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی پہلی ورکر میٹنگ

انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد اور اس کی پارٹی وہی بات کرے گی جو وہ کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے لیڈر پیرزادہ محمد سعید نے محبوبہ مفتی کو جاری کی گئی نوٹس کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی جانب سے غیرجانبدارانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا جموں وکشمیر میں حالات تب کت ٹھیک نہیں ہوں گے جب تک یہاں انتخابات نہیں ہوں گے۔ مرکزی حکومت کو جلد از جلد اس طرف اقدامات اٹھانے چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: DAP convention in Doda: ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کا ضلع ڈوڈہ میں اجلاس

Last Updated :Oct 23, 2022, 9:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.