کیرالہ میں مندر کمیٹی کی جانب سے افطار کا اہتمام - TEMPLE HOSTS IFTAR

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 9:33 PM IST

thumbnail

کوزی کوڈ: مذہبی ہم آہنگی کی ایک مثال قائم کرتے ہوئے کیرالہ کے کوزی کوڈ میں کوئلینڈی کولم منڈامنگلم مندر نے رمضان کے مقدس مہینے میں افطار کا اہتمام کیا۔ سوامیارکاو مندر کمیٹی نے محبت اور دوستی کو فروغ دینے کے لیے اس اجتماعی دعوت کا اہتمام کیا۔  

مندر کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے کے دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ مندر کی تقریبات میں باقاعدگی سے مدد کرتے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ملک میں مذہبی دشمنی اور تفرقہ پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، مندر کی جانب سے افطار کا اہتمام کرکے محبت و بھائی چارہ کو بڑا پیغام دیا جارہا ہے۔  

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.