اوڑی میں سنو فٹ بال کی مقبولیت میں اضافہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 12:50 PM IST

Updated : Feb 8, 2024, 2:04 PM IST

thumbnail

بارہمولہ: فٹبال کا کھیل پوری دنیا میں مقبول ہے۔ہندوستان کی دوسری ریاستوں کی طرح یوٹی جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں بھی اس کھیل کو لے کر زبردست دلچسپی پائی جاتی ہے۔ جموں و کشمیر کے کئی کھلاڑیوں ہندوستان کی قومی فٹبال کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارامولہ کے سردی علاقے اوڑی کے بجاما علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان ٹیم بنا کر برف میں فٹبال کھیل رہے ہیں۔ اس سے لوگوں میں اس کھیل کے تئیں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ برف کے میدان پر کھیل رہے نوجوانوں کا ویڈیو لوگوں کا پسند آر رہا ہے۔ وہیں اگر ہم گل مرگ کی بات کریں تو وہاں سردیوں میں کئی ونٹر اسپورٹس کھیلے جاتے ہیں۔ اس میں آئس ہاکی بھی کھیلا جاتا ہے۔وہی ان نوجوانوں کو برف پر فٹبال کھیلتا دیکھ کر علاقے کے باقی نوجوان بھی ان کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں اور فٹ بال گیم میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس کڑاکے کی سردی میں اور مائنس درجہ حرارت کے باوجود بھی یہ نوجوان جوش و خروش کے ساتھ فٹبال کھیل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کے ویڈیوز کافی وائرل ہو رہا ہے۔ انہوں نے پچھلے سال بہت فٹ بال ٹورنامنٹ کھیلے ہیں اور آگے بھی یہ ایسے فٹبال میچ کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلمرگ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا آغاز 21 فروری سے

فرحان لون نام کے ایک فٹبال کھلاڑی نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی فٹبال کھیلنے کا شوق ہے۔ میں وادی کشمیر میں رہتا ہوں۔ برف میں فٹبال کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ برف میں فٹبال کھیلنے کا خواب تھا اور وہ خواب بھی پورا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فٹبال کی دو ٹیمیں بنائی اور میچ کا انعقاد کیا۔ ہمارا ایک فٹبال کلب بھی ہے۔ وادی کے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ کھیل کود کی سرگرمیوں سے زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیں۔

Last Updated : Feb 8, 2024, 2:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.