موسم سرما میں سنتھن ٹاپ سیاحوں کا مرکز بن گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2024, 6:19 PM IST

thumbnail

وادی کشمیر کو قدرت نے بے تحاشا حسن و جمال سے نوازا ہے۔ یہاں کے سیاحتی مقامات نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر کافی مقبول ہیں۔امسال موسم سرما میں وادی کشمیر میں برفباری نہیں ہوئی جس سے یہاں سیاح کافی مایوس ہوئے ہے، لیکن اننت ناگ کے سنتھن ٹاپ میں ہوئی پہلے برفباری سے سیاح سنتھن ٹاپ  کا رخ کرتے ہے۔امسال موسم سرما میں سنتھن ٹاپ سیاحوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اگرچہ سنتھن ٹاپ بھاری برفباری کے سبب پہلے ہی بند ہوتا تھا تاہم موسم خشک رہنے کے سبب سیاح برف دیکھنے کے لیے یہاں آنا پسند کرتے ہے۔سنتھن ٹاپ کی سیر پر آئے بعض سیاحوں نے  بتایا کہ انہوں نے سنتھن ٹاپ کے بارے میں یہاں کے مقامی لوگوں سے سنا کہ یہ علاقہ کافی خوبصورت ہے۔سیاحوں کے مطابق ان کی خوشی کا تب کوئی ٹھکانہ نہ رہا جب وہ سنتھن ٹاپ پر برف سے لطف اندوز ہوئے۔واضح رہے کہ سنتھن ٹاپ ضلع اننت ناگ کی وادی برنگ میں موجود ہے جو سطح سمندر سے تقریباً 13000 فُٹ کی بلندی پر واقع ایک خوبصورت مقام ہے۔ اس مقام پر صوبہ کشمیر کی حد ختم ہو جاتی ہے اور یہیں سے جموں خطے کی شروعات بھی ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.