ریان پراگ کے والد نے بیٹے کی کاکردگی پر کیا کہا؟ - Riyan Parag Father

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 7:51 PM IST

thumbnail

گوہاٹی (آسام): راجستھان رائلز کے آل راؤنڈر ریان پراگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری سیزن  میں 43، 84 اور ناٹ آوٹ 54 کے اسکور کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ اس وقت ہر کسی کے زبان پر ہیں۔آل راؤنڈر نے تین میچوں میں 160.17 کی اسٹرائیک کے ساتھ 181 رنز بنائے ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ ریان کے والد پراگ داس نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو شروع سے ہی کرکٹ کی تربیت لینے کا مشورہ دیا کرتے تھے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ریان ایک بہت محنتی لڑکا ہے، اسی وجہ سے وہ آج اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ اس تسلسل کو برقرار رکھ کر بڑی کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.