ضلع پلوامہ کے کنجی پورہ کے رہائشی علاقوں میں سانپوں کی موجودگی سے دہشت کا ماحول - Snakes Found At Kunjipora area

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 5:22 PM IST

Updated : May 23, 2024, 5:41 PM IST

thumbnail
ضلع پلوامہ کے کنجی پورہ کے رہائشی علاقوں میں سانپوں کی موکودگی سے دہشت کا ماحول (etv bharat)

پلوامہ: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کنجی پورہ علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں بڑی تعداد میں سانپوں کی موجودگی سے گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

حاجی محمد امین نام کے ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ علاقے کے مختلف حصوں میں واقع رہائشی مکانات کے ارد گرد بڑی تعداد میں سانپوں کے پائے جانے سے عام لوگ بالخصوص خواتین اور بچوں میں دہشت پائی جارہی ہے۔ گاؤں والوں میں خوف وہراس پیدا ہو گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 دنوں سے علاقے میں مسلسل سانپوں کو دیکھا جا رہا ہے۔ہر گھر کے آنگن میں دو تین زہریلے سانپوں کو دیکھا جا رہا ہے۔پتہ نہیں رہائشی علاقوں میں اتنی بڑی تعداد میں سانپ کہاں اور کیسے آئے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے اپیل کی کہ وہ سانپوں کو پکڑنے والوں کی ایک ٹیم علاقے میں بھیجے تاکہ مقامی باشندے راحت کی سانس لے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانپوں و دوسرے جنگلی جانوروں سے چھیڑچھاڑ خطرناک ہوسکتا ہے

اس سلسلے میں منیر احمد لون نے بتایا کہ اس کے گھر کے احاطے میں گزشتہ چند دنوں کے دوران محلوں میں کثیر تعاد میں سانپ پائے جانے کی وجہ سے دہشت کا ماحول ہے۔لوگ پریشانی میں دن گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر سانپوں کو پکڑنے کے لیے وائلڈ لائف ریسکیورز کی ٹیم کو علاقے میں تعینات کریں۔

Last Updated : May 23, 2024, 5:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.