نتیش حکومت کا فلور ٹیسٹ، اسمبلی کی کارروائی لائیو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 12:47 PM IST

Updated : Feb 12, 2024, 3:48 PM IST

thumbnail

پٹنہ: بہار کی سیاست کے لیے آج کا دن بہت ہنگامہ خیز ہے۔ آج اسمبلی میں نتیش حکومت کا فلور ٹیسٹ ہے۔ ایک طرف بی جے پی اور جے ڈی یو اپنے پاس اکثریت ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں تو دوسری طرف آر جے ڈی لیڈر دعویٰ کر رہے ہیں کہ 'کھیلا ہوگا'۔ خاص بات یہ ہے کہ فلور ٹیسٹ سے پہلے اسپیکر اودھ بہاری چودھری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاس ہو گئی۔ ووٹنگ میں اسپیکر کے خلاف 125 ووٹ پڑے جب کہ حمایت میں 112 ووٹ پڑے۔اس سے قبل  آج جاری ایوان کی کارروئی بجٹ اجلاس کا پہلا دن بھی ہے۔ اسی کے پیش نظر گورنر راجیندر وشواناتھ نے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔

  • اسمبلی کا حساب کیا

 243 رکنی بہار اسمبلی میں این ڈی اے نے 128 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے جن میں بی جے پی کے 78 ایم ایل اے، 45 جے ڈی یو، 4 ایچ اے ایم اور ایک آزاد ایم ایل اے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گرینڈ الائنس کے ایم ایل اے کی تعداد 114 ہے۔ ان میں آر جے ڈی کے 79، کانگریس کے 19، سی پی آئی (ایم ایل) کے 12، سی پی آئی کے 2 اور سی پی آئی ایم کے 2 ایم ایل اے شامل ہیں۔ ضرورت پڑنے پر اے آئی ایم آئی ایم کے واحد ایم ایل اے اپوزیشن کیمپ کی حمایت کر سکتے ہیں۔ حالانکہ اس دوران ہارس ٹریڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ ایک خیمے کے ارکان اسمبلی دوسرے خیمے کی حمایت کر سکتے ہیں۔ Nitish Govt Floor Test

Last Updated : Feb 12, 2024, 3:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.