ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں پانچویں مرحلہ میں 13 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ، مالیگاؤں سینٹرل میں 57.02% فیصد ووٹنگ - Fifth Phase in Maharashtra 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 3:31 PM IST

Fifth Phase in Maharashtra 2024: ریاست مہاراشٹر میں پانچویں مرحلہ کی پولنگ پرامن ختم ہوئی۔ مہاراشٹر میں پانچویں مرحلے میں 13 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی، مالیگاؤں سینٹرل میں 57.02% فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

Voting in 13 Lok Sabha seats in fifth phase in Maharashtra, 57.02% voting percentage in Malegaon Central
مہاراشٹر میں پانچویں مرحلہ میں 13 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ، مالیگاؤں سینٹرل میں 57.02% فیصد ووٹنگ (ETV Bharat Urdu)

مالیگاؤں: مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے میں دھولیہ لوک سبھا حلقہ سمیت 13 پارلیمانی سیٹوں کے لیے پیر کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو کہ شام 6 بجے تک جاری رہی۔ جب کہ صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز قطاروں میں نظر آئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مالیگاؤں دھولیہ حلقہ سے 18 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے انتظامیہ کی سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ ہوئی۔ اس درمیان شہر کی سیاسی سماجی و ملی شخصیات میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی، سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے اپنی رائے دہی کے حق کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:

ادھو ٹھاکرے نے کہا - لوگ بی جے پی کی جملے بازی کے خلاف ووٹ دے رہے ہیں - LOK SABHA ELECTIONS 2024

ان کے علاوہ قاضی شریعت دارالقضاء مولانا حسنین محفوظ رحمانی کے علاوہ سماجی کارکن رضوان بیٹری، سماجوادی یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی، کانگریس صدر اعجاز بیگ، فیروز دلاور سمیت اور دیگر سرکردہ افراد نے مالیگاؤں سینٹرل کے کچھ پہلے لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے ووٹنگ شروع ہوتے ہی ووٹ ڈالا اور شہریان سے اپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں گھروں سے باہر آئیں اور ووٹ ڈالیں۔ اس بیچ اپنی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے دولہا سجادہ حسین بشیر احمد نے اپنے دوستوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ بوتھ پہنچ گئے اور آخری وقت میں لوگوں سے ووٹنگ فیصد بڑھانے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پہلےجوکچھ ہوا اسے بھول جائیں، ادھو ٹھاکرے کی مسلمانوں سے اپیل - UDDHAV THACKERAY APPEAL TO MUSLIMS

جب کہ اس بار سیاسی جماعتوں کی کوششوں اور ملی تنظیموں کی بیداری مہم کے سبب کچھ حد تک ووٹنگ فیصد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لیکن ملی اطلاع کے مطابق اس بار 40 ہزار ووٹ کٹ گئی ہے۔ جس کے باعث ہزاروں افراد اس بار حق رائے دہی استعمال کرنے سے قاصر رہے گئے۔ تاہم بھیونڈی لوک سبھا حلقہ سے کل 48.89% بھیونڈی ایسٹ 43.37%، بھیونڈی دیہی 58.00% بھیونڈی ویسٹ 47.80%، کلیان ویسٹ 43.00%، مرباد 51.18%، شاہ پور 50.99% دھولیہ لوک سبھا حلقہ سے کل 57.02%، باگلان 47.01% دھولیہ شہر 46.16% دھولیہ دیہی 50.31% مالیگاؤں سینٹرل 57.02% مالیگاؤں آؤٹر 47.00% سندھ کھیڑا 45.84% ڈنڈوری لوک سبھا حلقہ سے کل 57.06% چندواد 59.15% ڈنڈوری 62.03% کلوان 62.28% ریکارڈ ہوئے۔

علاوہ ازیں ناندگاؤں 52.08% نفاد 57.10% ییولا 50.33% اسطرح کلیان لوک سبھا حلقہ سے کل 41.70% عنبرناتھ 40.01% ڈومبیوالی 42.51% کلیان ایسٹ 42.58% کلیان دیہی 42.73% ممبرا کلوا 40.35% الہاس نگر 42.68% ممبئی نارتھ لوک سبھا حلقہ کل 46.91%، لوک سبھا سیٹ مہاراشٹر نارتھ سنٹرل 47.32% لوک سبھا سیٹ ممبئی نارتھ ایسٹ 48.67% لوک سبھا سیٹ ممبئی نارتھ ویسٹ 49.79%، لوک سبھا سیٹ ممبئی جنوبی 44.22%، لوک سبھا سیٹ ممبئی ساؤتھ سینٹرل 48.26%،لوک سبھا سیٹ ناسک 51.16%، لوک سبھا سیٹ پالگھر 54.32%، لوک سبھا سیٹ تھانے 45.38% فیصد کا اندراج کیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار حتمی ہے جو کہ ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد دستیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.