ETV Bharat / state

حاجیوں کی ویکسینیشن اور حج کیمپ کی تیاری آخری مراحل میں - preparation of Haj camp

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 10:17 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat(Etv Bharat)

Preparation of Haj camp in final stages دہلی میں حاجیوں کےلئے ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حج کیمپ کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ عازمین حج کی پروازوں کا آغاز 9 مئی سے ہوگا۔

دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری حج فلائٹ شیڈول کے مطابق دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے حج کے لیے روانہ ہونے والے عازمین حج کی پرواز 9 مئی کو دیر رات 2.20 بجے سے شروع ہوگی۔ جیسے ہی حج پرواز کا شیڈول جاری ہوا، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حج کمیٹی میں قائم حج سہولت موبائل ایپ ہیلپ ڈیسک اور رام لیلا میدان میں لگائے جانے والے حج کیمپ کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ اس معائنہ کے دوران دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی بھی موجود رہے۔ رام لیلا میدان میں ایم سی ڈی کے ذریعہ کئے گئے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ایم سی ڈی کے عہدیداروں سے فون پر رابطہ کیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئیں۔

واضح رہے کہ اس سال حج کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے اور حج کے دوران حاجیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے ایک موبائل سہولت ایپ جاری کی گئی ہے اور تمام ریاستی حج کمیٹیوں کو اسے حاجیوں کے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کروانا تھا۔ حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے میں پورے ملک میں اب تک پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ دہلی حج کمیٹی کا ہدف ہے کہ اگلے دنوں میں باقی تمام حاجیوں کے موبائل پر ایپ ڈاؤن لوڈ کر دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.