ETV Bharat / state

بندیل کھنڈ گورو مہوتسو میلے میں دھماکہ، چار بچے ہلاک

author img

By ANI

Published : Feb 15, 2024, 9:11 AM IST

Updated : Feb 15, 2024, 9:21 AM IST

Explosion at Bundelkhand Gaurav Mahotsav ریاست اترپردیش کے چترکوٹ میں بندیل کھنڈ گورو مہوتسو کے موقع پر منعقدہ میلے میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں چار بچے ہلاک اور دیگر متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

explosion at Bundelkhand Gaurav Mahotsav
explosion at Bundelkhand Gaurav Mahotsav

چترکوٹ: اتر پردیش کے چترکوٹ میں بندیل کھنڈ گورو مہوتسو کے موقع پر ہونے والے دھماکے میں چار بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ میلے میں آتش بازی کے مظاہرہ کے دوران ہوا۔ بھانو بھاسکر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پریاگ راج زون نے چترکوٹ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے چار بچوں کی اس میں موت ہوگئی۔ چترکوٹ کے ڈی آئی جی، ڈسٹرکٹ آفیسر چترکوٹ اور ایس پی، ایڈیشنل ایس پی سمیت دیگر اہلکار موقع پر موجود ہیں، ہماری فرانزک ٹیم، بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم بھی پہنچ رہی ہے"۔

سینئر افسر نے بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور ایف آئی آر میں مزید لوگوں کے نام آنے کا امکان ہے، اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس بھاسکر نے کہا کہ "اب تقریباً تین لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس میں مزید لوگ شامل ہوں گے۔ تحقیقات جاری ہے۔"

پولیس اہلکار نے کہا کہ "ہم نے پوری تفتیش ایک نئے تفتیش کار ہرش پانڈے، سی او کو سونپ دی ہے، تاکہ ہم اسے اسی سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھا سکیں جس طرح ہم کر رہے تھے، ساتھ ہی پریاگ راج سے اور آگرہ سے آنے والی ٹیموں کے ساتھ، ہم بہت جلد نتیجہ اخذ کریں گے"۔ سینیئر پولیس اہلکار نے کہا کہ "تفتیش کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرنا میرے لیے مناسب نہیں ہوگا کیونکہ تمام حقائق کا جائزہ لیا جا رہا ہے، بچوں کا پوسٹ مارٹم مکمل نہیں ہوا ہے، مزید لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور انہوں نے اب تک جو سراغ دیے ہیں، ہم تفتیش کر رہے ہیں۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رینک کے افسر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس بھاسکر نے مزید کہا کہ اہلکار متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کر رہے ہیں، جن کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے متوفی کے لواحقین کو ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہردا پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ: 9 افراد ہلاک، وزیراعلیٰ کا ہنگامی اجلاس طلب

اے ڈی جی بھاسکر نے مزید کہا کہ "حکومت کی جانب سے معاوضے کے بارے میں کچھ بات ہوئی ہے، ایک فیصلہ لیا گیا ہے اور اس میں ہر خاندان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے، ساتھ ہی جو زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ باقی کارروائی چل رہے ہیں، لہذا ہم تمام عناصر کو دیکھیں گے اور بہت جلد اس کا نتیجہ اخذ کریں گے"۔

(اے این آئی)

Last Updated : Feb 15, 2024, 9:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.