ETV Bharat / state

اندور میں ہندو مسلم یکجہتی پروگرام کے تحت کچھ اور نہیں انسان ہیں ہم، تقریب کا انعقاد - Hindu Muslim Solidarity in Indore

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 1:55 PM IST

Under the Hindu Muslim Solidarity Program, Kuch aur Nahi Insaan Hain Hum, event was held in Indore
Under the Hindu Muslim Solidarity Program, Kuch aur Nahi Insaan Hain Hum, event was held in Indore

Kuch aur Nahi Insaan Hain Hum: مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہندو مسلم یکجہتی پروگرام کے تحت ’’کچھ اور نہیں انسان ہیں ہم‘‘، تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والے افراد کو اعزاز سے نوازا گیا۔

اندور میں ہندو مسلم یکجہتی پروگرام کے تحت کچھ اور نہیں انسان ہیں ہم، تقریب کا انعقاد

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کی تنظیم آواز کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عید ملن کی تقریب منعقد کی گئی اور مختلف شعبوں میں انسانی خدمات میں پیش رہنے والے کارکن کو اعزاز و اکرام سے نوازا گیا۔ عید الفطر کے بعد ملک میں کئی مقامات پر عید ملن کا دور جاری ہے۔ ایک طرف ملک میں جہاں انتخابی شور سنائی دے رہا ہے تو دوسری جانب گلے شکوے بھول کر صد بھاؤنا کے نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک نظارہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں دیکھنے کو ملا جب یہاں کی تنظیم awaz کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اندور کے کانگرس امیدوار نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لیا - LOK SABHA ELECTION 2024

آواز تنظیم کئی برسوں سے انسانی رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے عید ملن کے موقع پر خاص عنوان کے تحت جلسہ منعقد کرتی ہے اور اس بار کا عنوان تھا "کچھ اور نہیں انسان ہیں ہم" جس میں تمام مذاہب کے ماہر شخصیات نے تبادلۂ خیال کیا۔ ڈاکٹر ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی تہذیب و ثقافت آپس میں مل جل کر رہنے کی ہے۔ تبھی تو ہم دنیا واسو دَھو کُٹُم بَکَ کا درس دیتے ہیں۔ جہاں تمام انسان برابر ہیں۔ وہیں ڈاکٹر بھاگیہ شری نے کہا کہ کوئی بھی انسان اس دنیا میں لاوارث نہیں آتا۔ وہ لاوارث تب ہوتا ہے جب اس کے اپنے اس کو چھوڑ دیتے ہیں یا انسانیت سے لوگ منہ موڑ لیتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ عید سب کے لیے ہے جیسا کہ نام سے واضح ہے کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہم اس کے ذریعہ انسانی رشتوں کو مضبوط کر سکیں اور یکجہتی کا پیغام عام کیا جائے۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں بے لوث خدمات انجام دینے والے سماجی کارکنوں کو اعزاز و اکرام سے نوازا گیا۔ اس میں کوئی شخص ضرورت پڑنے پر پیش پیش رہتا ہے تو کوئی بستی میں تعلیم کی شمع کو روشن کر رہا ہے۔ تو کوئی لاوارث لاشوں کو ان کے مذہب کے مطابق آخری رسومات انجام دینے والا ہے۔

اس موقع پر آواز کے رہنما شبیر حسین نے بتایا کہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ معاشرے اور ملک کے لیے کچھ بہتر کیا جائے ہم ان لوگوں کی حوصلہ افزائی اور تقویت دننے کی کوشش کرتے ہیں جو معاشرے میں اپنی بے لوث خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ہندوستان دنیا میں واحد ایسا ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ کے تیوہار منائے جاتے ہیں۔ ان تہواروں کی خوبصورت اس وقت دگنی ہو جاتی جب سب مذاہب کے لوگ مل جل کر اسے مناتے ہیں۔ ورنہ ہمی ہم ہیں تو کیا ہم ہیں، تم ہی تم تو کیا تم ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.