ETV Bharat / state

ٹی وی اداکار رشب راج شرما نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی - Tv Actor Visit Ajmer Sharif Dargah

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 3:10 PM IST

ٹی وی اداکار رشب راج شرما نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی
ٹی وی اداکار رشب راج شرما نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی

Tv Actor Visit Ajmer Sharif: ٹی وی اداکار رشب راج شرما نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی۔ انہوں نے درگاہ پر عقیدت کی چادر بھی پیش کی۔ اس موقعے پر اداکار نے دنیا میں اپنی کامیابی کے لیے دعا مانگی۔

ٹی وی اداکار رشب راج شرما نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی

اجمیر: ٹی وی اداکار رشب راج شرما نے صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی۔ درگاہ پہنچنے پر بالی ووڈ دعا گو خادم سید قطب الدین سخی نے رشب راج شرما کو زیارت کروائی اور دستار بندی کرتے ہوئے تبرک پیش کیا۔

اس موقعے پر ٹی وی اداکار رشب راج شرما نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ زندگی میں کامیابی کے لیے خواجہ صاحب کی چوکھٹ پر حاضری دینے کے لئے آئے ہیں۔ راجستھان میں جب بھی کوئی شوٹنگ ہوتی ہے تو اجمیر شریف آنے کی خواہش ہوتی ہے۔ ایسے میں وقت ملتے ہی اجمیر آتے ہیں۔ درگاہ سے ایک روحانی فیض بھی ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح خاندان میں امن امان اور ڈھیروں خوشیاں بنی رہیں اور خواجہ صاحب کا کرم ہمیشہ بنا رہے، اس کے لیے حاضری کا موقع ملتا رہتا ہے۔ رشب نے جنتی دروازے پر منت کا دھاگہ بھی باندھا اور حضرت بابا فرید گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے چلا شریف کا دیدار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مشیکا چورسیہ نے اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری دی - Mishika Chourasia In Ajmer Sharif

اداکار رشب راج شرما نے ٹی وی شو یہ جادو ہے جن کا اور تیلگو فلم کلفی کمار باجے والا میں بہترین اداکاری کا جلوہ دکھایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹی وی کے لیے کئی ایڈ بھی کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.