ETV Bharat / state

احمد آباد کی مغربی لوک سبھا سیٹ پر کانٹے کا مقابلہ، جانیے حلقے کی انتخابی تاریخ - Ahmedabad West Lok Sabha seat

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2024, 5:11 PM IST

Ahmedabad West Lok Sabha seat: لوک سبھا انتخابات ہونے میں کچھ ہی وقت باقی ہے۔ گجرات میں سات مئی کو لوک سبھا انتخابات ایک ہی مرحلہ میں ہوں گے اور گجرات کی تمام 25 سیٹوں پر ووٹنگ کی جائے گی۔ ایسے میں احمد آباد ویسٹ لوک سبھا سیٹ کافی اہمیت کی حامل ہے۔ احمد آباد ویسٹ لوک سبھا سیٹ کی تاریخ پر ایک خاص رپورٹ۔

Thorn contes in Ahmedabad West Lok Sabha seat, know history
احمد آباد کی مغربی لوک سبھا سیٹ پر کانٹے کا مقابلہ، جانیے تاریخ (ETV Bharat Urdu)

احمد آباد: احمد آباد مغربی لوک سبھا سیٹ 2008 میں وجود میں آئی یہ سیٹ درج فہرست ذات و یعنی ای سی کے لیے مخصوص ہے اس سیٹ میں پہلی بار 2009 میں الیکشن ہوئے تھے اور اس کے پہلے ممبر آف پارلیمنٹ بی جے پی کے تھے جن کا نام کریٹ سولنگ کی ہے۔ حالانکہ اس سیٹ کا نام احمد آباد ویسٹ لوک سبھا سیٹ ہے لیکن احمد آباد ویسٹ کا صرف ایلس بریج اسمبلی حلقہ ہی اس سیٹ کا حصہ ہے۔ جب کہ امرائی واڑی، دریا پور ، جمال پور کھاڑیہ، منی نگر ، اساروا اور دانی نمڑا دونوں سیٹیں شیڈیول کاسٹ کے امیدواروں کے لیے مخصوص ہیں۔ اس اسمبلی سیٹیں احمد آباد ویسٹ کے لوک سبھا حلقے میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

گاندھی نگر سیٹ سے امت شاہ کے خلاف الیکشن لڑنے والی سہانہ منصوری کون ہیں؟ - Suhana Mansoori

اس سیٹ میں سب سے پہلے 1952 میں کانگرس امیدوار گنیش واسو دیو ماولنکر جو گجرات کے پہلے لوک سبھا اسپیکر تھے انہوں نے ازادی کے بعد احمدآباد لوک سبھا سیٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ بدقسمتی سے گنیش واسو دیو ماولنکر کی لوک سبق کی مدت کے دوران موت ہو گئی اور ان کی موت کے بعد ان کی اہلیہ ششیلہ بین گنیش ماولنکر نے ضمنی انتخابات بلا مقابلہ جیت لیا تھا۔

احمد آباد لوک سبھا سیٹ پر پہلی بار بی جے پی کو جیت دلانے والے ایل کے اڈوانی کے قریبی ہیرین پاٹھک ہیں۔ 199 میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن میں کارپوریٹر کے طور پر جیتنے والے ہیرن پاٹھک نے کانگرس کے سرندر راجپوت کو ایک لاکھ 147357 ووٹوں سے شکست دی تھی 1982 کے بعد انتخابات میں بی جے پی نے گجرات میں 26 میں سے 12 سیٹیں جیت کر اپنی بنیاد رکھی ہیرن پاٹھک نے 1989 سے 2004 تک لگاتار پانچ لوک سبھا انتخابات میں جیت کر احمد آباد سیٹ پر اپنا غلبہ ثابت کیا۔ ن

ئی حد بندی کے بعد احمد آباد لوک سبھا سیٹ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا جس میں احمد آباد ویسٹ سیٹ کے شیڈیول کاسٹ امیدوار کے لیے ریزرویشن کا اعلان کیا جائے گا بی جے پی سے ڈاکٹر کرٹ سولنکی 2009 سے 2019 تک مسلسل تین انتخابات میں اپنے امیدوار کے طور پر کھڑے تھے اور 2009، 2014 اور 2019 کے انتخابات میں کرکٹ سولنگی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس سیٹ کے امیدواروں کی بات کریں تو بی جے پی نے احمد اباد ویسٹ سیٹ پر بی جے پی کے موجودہ ایم پی ڈاکٹر کی سولنکی کی جگہ دنیش مکوانہ کو میدان میں اتارا ہے دنیش مکوانہ نے بی اے ایل ایل بی تک تعلیم حاصل کی ہے وہ 1983 سے بھارتی جنتہ پارٹی میں کام کر رہے ہیں وہ پانچ بار کارپیٹر بننے اور دو بار میئر بھی رہے ہیں۔

تا ہم کانگرس نے 2019 کے انتخابات میں احمد اباد ویسٹ سیڈ پر راجو بھائی پرمارکو میدان میں اتارا تھا لیکن وہ شکست کھا گئے اس کے بعد بھی چھپی میں شامل ہو گئے پھر 2024 کے الیکشن میں کانگرس نے احمد اباد ویزٹ کے ریزرو سیٹ سے بھرت مکانوں کو ٹکٹ دیا ہے انہوں نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی ہے اس کے پاس قانون کی ڈگری بھی ہے بھرت منکوانہ کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے ان کے والد یوگیندر مکوانہ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی حکومتوں میں مرکزی وزیر تھے وہ آنند ضلع کے سوجترا سیٹ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں ان کی والدہ شانتا بن مکوانہ بھی سوجترا سے تین بار ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں بھرت مکوانہ کا خاندان اصل میں کانگرس کا خاندان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.