ETV Bharat / state

گلبرگہ ضلع کانگریس آفس میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا 133واں یوم پیدائش منایا گیا - Dr Ambedkar 133rd Birth Anniversary

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 12:19 PM IST

Babasaheb Ambedkar 133rd Birth anniversary: کرناٹک کے میڈیکل ایجوکیشن وزیر سرن پرکاش پاٹل نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ ان کا لکھا ہوا پیارا دستور جیسا کوئی دوسرا آئین کسی بھی ملک کے پاس نہیں ہے۔

The 133rd birth anniversary of Dr Babasaheb Ambedkar was celebrated at Gulbarga District Congress Office
The 133rd birth anniversary of Dr Babasaheb Ambedkar was celebrated at Gulbarga District Congress Office

گلبرگہ ضلع کانگریس آفس میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا 133واں یوم پیدائش منایا گیا

گلبرگہ: گلبرگہ ضلع کانگریس آفس میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا 133واں یوم پیدائش منایا گیا۔ اس موقع پر ریاست کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر سرن پرکاش پاٹل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے تمام طبقوں کے ساتھ عدل وانصاف کیا ہے۔ ان کا لکھا ہوا ملک کا دستور تمام مذاہب کے عوام کو برابری کا حق دیتا ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر کا لکھا ہوا پیارا آئین جیسا کوئی دوسرا آئین کسی ملک کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے تمام مذاہب کے عوام کو برابر کا حق دیا اور ملک میں بھائی چارہ و امن کو برقرار رکھنے کے لیے دستور لکھا ہے۔ بھارت کی سیاست میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی اہمیت کو ملک کا کوئی بھی فرد بدل نہیں سکتا۔ آج ان ہی کے لکھے ہوئے دستور کی بدولت بھارت میں سیکولرازم باقی ہے۔ ہم سب کو دستور ہند پر عمل کر نے اور دستور ہند کی حفاظت کر نے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوم مساوات: 'ہندوستانی آئین کے معمار' ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی آج 134 ویں سالگرہ - Day Of Equality

انہوں نے کہا کہ آج چند فرقہ پرست تنظیمیں ڈاکٹر امبیڈکر کے لکھے ہوئے دستور کو تبدیل کرنے کی بات کر تی ہیں۔ دنیا بھر میں بھارت کے دستور کی ستائش کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے اس ملک کی ترقی اور ملک میں تمام‌ مذہب کے عوام کو اپنے مذہب کے تحت زندگی گزارنے کا پورا اختیار دیا ہے۔ ‌یہ ملک ایک جمہوری ملک ہے۔ اس کی آزادی کے لیے ہر مذہب کے بزرگ، نوجوان‌، خواتین نے اپنی جان ومال کی قربانی دی ہے۔ اس لیے یہاں پر تمام‌ مذاہب کے عوام کو اتحاد اور محبت وبھائی چارگی کے ساتھ زندگی گزار کے لیے ملک کے دستور پر عمل کر نے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر الم پربھو پاٹل پاٹل رکن اسمبلی، جگدیو گتےدار گلبرگہ ضلع کانگریس صدر، مظہر عالم‌ خان گلبرگہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی چیئرمین اور دیگر کانگریس پارٹی کے لیڈران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.