ETV Bharat / state

کانپور پولیس کمشنریٹ کی زیادتی، سید ابوالبرکات نظمی کو لے کر متنازع بیان - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 2:00 PM IST

Social Activist Abulbarkat Nazimi Reaction کانپور پولیس کمشنریٹ کی جانب سے بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے اعزازی رکن 85 سالہ شہریت یافتہ سماجی کارکن سید ابو البرکات نظمی کو مجرمانہ کردار کی شخصیات قرار دے دیا ہے۔پولیس کے اس رویے پرنا صرف سماجی کارکن بلکہ کانپور کے مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

کانپور پولیس کمشنریٹ کی زیادتی, سید ابوالبرکات نظمی کو لے کر متنازع بیان
کانپور پولیس کمشنریٹ کی زیادتی, سید ابوالبرکات نظمی کو لے کر متنازع بیان

کانپور پولیس کمشنریٹ کی زیادتی, سید ابوالبرکات نظمی کو لے کر متنازع بیان

کانپور:لوک سبھا انتخاب کے پش نظر کانپور پولیس کمشنریٹ کچھ کافی سرگرم نظر آ رہی ہے۔انتخابات میں کسی بھی طرح کی کوئی گڑبڑی نہ پیدا ہو اس لیے تمام سر پسند عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ لیکن اس بار لوک سبھا انتخابات میں کانپور شہر کے معززین کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ ان کے خلاف بھی نوٹس جاری کیا جا رہا ہے ۔

کانپور شہر کی ایک معزز شخصیت سید ابو البرکات نظمیں جو بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیسی ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ دادا میاں مسجد کے متولی ہیں۔اس کے علاوہ کانپور شہر کی بڑی درگاہ خانقاہ حضرت دادا میاں کے سجادہ نشین بھی ہیں ۔اس بار انہیں بھی مجرمانہ کردار کا شخص کہہ کر 50 50 ہزار کی دو ضمانتوں کے داخل کرنے کے لیے پابند کیا گیا ہے ۔

مگر سید ابوالبرکات نظمی کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان کے چار وزیراعظم وی پی سنگھ، چندر شیکھر ، پی وی نرسمہاراو اور اٹل بہاری واجپائی سے ان کے سیدھے مراسم تھے ،اس کے علاوہ ہندوستان کے بڑے سیاسی اور سماجی لوگوں سے بھی ان کے روابط رہے ہیں اور آج بھی ہیں۔ ایسے شخص کے بارے میں پولیس کمشنریٹ نے بنا سوچے انہیں مجرمانہ کردار کا آدمی کہتے ہوئے پابند کر دیا ہے۔ کانپور پولیس کمشنریٹ کہ اس رویے سے سید ابو البرکات نظمی سخت صدمے میں ہے۔

انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعہ مجسٹریٹ کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔اس میں انہوں نے مجسٹریٹ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نہیں تو ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ وہ دائر کریں گے۔ اس معافی نامے کے لیے انہوں نے مجسٹریٹ کو سات دن کی ملہت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Abul Barakat Nazmi on Common Civil Code: کامن سول کوڈ کا ہنگامہ صرف سیاسی مفاد کیلئے، سید ابوالبرکات

سید ابوالبرکات نظمی کے وکیل نے کار پالک مجسٹریٹ کو سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں قانونی نقطہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ ان کا یہ فعل غیر قانونی ہے۔سات دن گزر جانے کے بعد مجسٹریٹ اگر معافی نہیں مانگتے ہیں تو ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.