ETV Bharat / state

لکھنؤ: شارٹ سرکٹ کے بعد گیس سلنڈرز میں دھماکہ، تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 8:36 AM IST

Lucknow Kakori Cylinder Blast: لکھنؤ کے کاکوری میں منگل کی رات ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے پانچ لوگوں کی جان چلی گئی۔ چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شارٹ سرکٹ کے بعد گیس سلنڈرز میں دھماکہ
شارٹ سرکٹ کے بعد گیس سلنڈرز میں دھماکہ

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے پاس واقع کاکوری شہر کے ہاٹا حضرت صاحب وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں رکھے دو سلنڈر پھٹ گئے۔ حادثے میں پانچ افراد زندہ جل گئے۔ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ چار افراد شدید جھلس گئے۔ انہیں ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

شارٹ سرکٹ کے بعد گیس سلنڈرز میں دھماکہ
شارٹ سرکٹ کے بعد گیس سلنڈرز میں دھماکہ

کاکوری کے اے سی پی شکیل احمد نے بتایا کہ زردوزی کے کاریگر مشیر عرف پٹو اپنے خاندان کے ساتھ کاکوری قصبہ کے ہاتا حضرت صاحب وارڈ میں رہتے تھے۔ مشیر (50) کے علاوہ خاندان میں بیوی حُسن بانو (45) تھیں۔ مشیر کے بہنوئی اجمد کی چار اور دو سال کی دو بیٹیوں کے علاوہ ان کی سات سالہ بھتیجی اور بیٹی سمیت دیگر لوگ گھر میں موجود تھے۔

شارٹ سرکٹ کے بعد گیس سلنڈرز میں دھماکہ
شارٹ سرکٹ کے بعد گیس سلنڈرز میں دھماکہ

سب لوگ مشیر کی شادی کی سالگرہ پر جمع تھے۔ اس دوران منگل کی رات تقریباً 10.30 بجے گھر کی دوسری منزل پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں چنگاری بھڑک اٹھی۔ قریب رکھے دو گیس سلنڈر بھی اس کی زد میں آ گئے۔ دونوں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے۔ اس کی وجہ سے مکان کی چھت بھی گر گئی۔ حادثے میں گھر میں موجود مشیر، حُسن بانو سمیت تین بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

شارٹ سرکٹ کے بعد گیس سلنڈرز میں دھماکہ
شارٹ سرکٹ کے بعد گیس سلنڈرز میں دھماکہ

اس حادثے میں گھر کے دیگر چار لوگ شدید طور پر جھلس گئے۔ واقعے کے بعد زور دار دھماکے سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی کئی اعلیٰ افسران موقعے پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں طلب کی گئیں۔ کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی راجدھانی میں آتشزدگی سے 44 سے زائد افراد کی موت

رام بن سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

کورونا دور میں ہلاک ہونے والے علماء کی بیواؤں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.