ETV Bharat / state

مہا دیو بیٹنگ ایپ معاملے میں ساحل خان سات مئی تک پولیس حراست - Mahadev Betting App Case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 8:22 PM IST

مہا دیو بیٹنگ ایپ معاملے میں ساحل خان کو 7 مئی تک پولیس حراست
مہا دیو بیٹنگ ایپ معاملے میں ساحل خان کو 7 مئی تک پولیس حراست

Sahil Khan Police Custody Extended: مہا دیو بیٹنگ ایپ معاملے میں سبق اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کو آج کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں کورٹ نے سات مئی تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔سرکاری وکیل نے کورٹ میں بتایا کہ ساحل خان نے اس ایپ کہ لیے دبئی میں کئی سارے پروگرام میں حصہ لیا۔اس کے ساتھ ساتھ وہ اس ایپ کو پروموٹ کرتے رہے۔

مہا دیو بیٹنگ ایپ معاملے میں ساحل خان کو 7 مئی تک پولیس حراست

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ساحل خان کے وکیل نے کورٹ میں بتایا کہ ساحل خان نے دبئی میں اس پروگرام میں حصّہ لیا لیکن اس طرح کے کئی ایپ کا پرموشن کئی سارے سلیبرٹی کر رہے ہیں۔ ساحل خان بھی اسی طرح سے اس کا پرموشن کر رہے تھے۔لیکن اُنہوں میں کسی بھی اکاؤنٹ سے پیسے نہیں لیے۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے دلیل دیتے ہوئے عدالت میں کہا کہ ساحل خان کوئی پروموٹر نہیں بلکہ ایک ایپ کے مالک ہیں جس کے ذریعے جوا کھیلا جاتا ہے۔ حکام نے عدالت میں بتایا کہ ساحل خان 'دی لائن بک' ایپ کے مالک ہیں اور وہ اس سلسلے میں دبئی بھی جاتے تھے۔ حالانکہ گذشتہ ڈیڑھ برس سے دبئی نہیں جا رہے کیونکہ دبئی میں بھی اُن کے خلاف دوسرے معاملے درج ہیں۔ ہم نے ساحل خان سے کئی سوالات کیے لیکن اُنہوں میں کوئی جواب نہیں دیا۔

تفتیشی افسران جاننا چاہتے ہیں کہ ساحل خان دبئی میں کس سے ملاقات کرتے تھے، دبئی جانے کے اخراجات کون برداشت کرتا تھا، اس ایپ میں کتنے لوگوں کو شامل کیا گیا تھا۔ کرائم برانچ کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ساحل خان تفتیش میں بالکل بھی تعاون نہیں کر رہے۔ پوچھے گئے سوالات کا صحیح جواب نہیں دے رہے کرائم برانچ کے حکام نے ان تمام موضوعات کی تفتیش کے لیے پولیس حراست کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار ساحل خان گرفتار، مہا دیو بیٹنگ ایپ کیس میں ملوث ہونے کا الزام

ساحل خان کے وکیل نے واضح طور پر کہا کہ ساحل خان ایک مشہور شخصیت ہیں۔ وہ ان ایپس کو بھی فروغ دیتے ہیں اور یہ صرف ایک پروموشنل طریقہ ہے۔ اور کچھ نہیں. ابھی تک پولیس کے پاس ایسا کوئی ثبوت یا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔اس میں ساحل خان نے رقم کی کوئی لین دین کی ہو یا ایسی کوئی کال ڈیٹیل نہیں جس کے ذریعے یہ ثابت کیا جا سکے کہ ساحل خان جوئے کے غیر قانونی پیشے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ساحل خان کو 7 مئی تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.