ETV Bharat / state

ووٹ جہاد اور فتویٰ سے متعلق راج ٹھاکرے کے متنازعہ ریمارکس - Raj Thackeray Controversial Remarks

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 5:16 PM IST

ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے انتخابی مہم کے لیے پونے پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے ووٹ جہاد اور فتویٰ سے متعلق متنازعہ ریمارکس کئے۔ انہوں نے ہندو ماؤں، بہنوں سے ووٹ ڈالنے کی خصوصی اپیل کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

ووٹ جہاد اور فتویٰ سے متعلق راج ٹھاکرے کے متنازعہ ریمارکس (ETV Bharat)

ممبئی: پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر چوتھے مرحلے کی ووٹنگ اب 13 مئی کو ہونی ہے۔ اس دوران ملک میں 'ووٹ جہاد' کا لفظ بہت سنائی دے رہا ہے۔ یہ لفظ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما استعمال کر رہے ہیں۔ اب مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ووٹ جہاد کے خلاف جارحانہ موقف اختیار کیا ہے۔ راج ٹھاکرے نے فتویٰ جاری کر دیا ہے۔ فتویٰ جاری کرتے ہوئے انہوں نے ہندو برادری کے لوگوں سے بی جے پی، شیو سینا شندے گروپ اور اجیت پوار گروپ کی این سی پی کو پرجوش طریقے سے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ آپ کو بتا دیں کہ راج ٹھاکرے پونے سے بی جے پی امیدوار مرلیدھر موہول کے لیے آئے تھے۔

پونے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مسلم علاقوں اور مساجد سے فتویٰ جاری کیا جا رہا ہے کہ تمام مسلم برادریوں کے لوگ کانگریس کے امیدواروں کی مدد کریں اور انہیں ووٹ دیں۔ بہت سے مسلمان ایسے ہیں جو ذہین ہیں، جن کے پاس دماغ ہے۔ وہ ان (مولاناوں) کے راستے پر نہیں چلے گا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ سیاست کیا چل رہی ہے۔ آج الیکشن ہیں تو فتوے جاری کر رہے ہیں۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ آپ مسلم سماج کے بارے میں کیا سمجھتے ہیں؟ کیا آپ کے گھر میں بھیڑ بکریاں ہیں؟ وہ (مسلمان) بھی سمجھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔

آپکو بتا دیں کہ 8 مئی کو اسلامک اسکالر سجّاد نعمانی نے ملک کی عوام کو ایک پیغام بھیجا تھا جس میں انتخاب اور ووٹوں کی اہمیت کے بارے میں کافی کچھ کہا ۔۔نعمانی نے اپنے بیان میں ملک کے وزیر اعظم کے حالیہ بیان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی بر سے اقتدار حکومت کو بدلنے کے لئے کہا۔ مولانا سجاد نعمانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے وزیراعظم کے صحت اور ان کے دماغ کے لیے عوام کو دعا کرنا چاہیے انہوں نے جس طرح سے مسلمانوں اور کانگرس کو لے کر کہا ہے وہ بہت ہی نچلے سطح پر بات کی گئی ہے ملک کی عوام سرحدوں کے ساتھ حفاظت اور ملک کی حفاظت اور اس کے علاوہ خواتین کے تحفظ کو لے کر سوچیں اور ووٹ دے۔

راج ٹھاکرے نے اپنی تقریر میں کہا کہ مسلمان جانتے ہیں کہ انہیں کون استعمال کر رہا ہے لیکن دیکھیں الیکشن کے دوران فتوے جاری ہو رہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ کانگریس کو ووٹ دو، ادھو ٹھاکرے کو ووٹ دو۔ اگر یہ مولوی مساجد سے فتوے جاری کر کے لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں تو آج راج ٹھاکرے فتوے دے رہے ہیں۔ میں اپنے تمام ہندو بھائیوں، بہنوں اور ماؤں سے اپیل کرتا ہوں، چاہے وہ مرلیدھر موہول ہوں یا بی جے پی، شندے کی شیوسینا ہوں یا اجیت پوار گروپ کے امیدوار، ان کو جوش و خروش سے ووٹ دیں۔ کانگریس کو ووٹ دینے کے لیے بہت سے لوگوں کی یہ تحریک، ایسا کیوں ہو رہا ہے کیونکہ پچھلے 10 برسوں سے یہ لوگ سر نہیں اٹھا پا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.