ETV Bharat / state

رائے بریلی ایک بار پھر کانگریس قیادت کی حمایت کے لیے تیار: پرینکا - Lok Sabha Election 2024

author img

By PTI

Published : May 8, 2024, 3:05 PM IST

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل پرینکا گاندھی واڈرا آجکل رائے بریلی کے انتخابی دورے پر ہیں جہاں وہ اپنے بھائی راہل گاندھی کے لیے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے لکھا کہ رائے بریلی سے ہمارا سو سال پرانہ رشتہ ہے اور اب میں روڈ شو کے ذریعے اپنے رائے بریلی کے خاندان والوں سے ملوں گی۔ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں اور کانگریسی قیادت کی حمایت کے لیے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

رائے بریلی ایک بار پھر کانگریس قیادت کے لیے تیار
رائے بریلی ایک بار پھر کانگریس قیادت کے لیے تیار (Etv Bharat)

رائے بریلی (یوپی): کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو کہا کہ رائے بریلی کے لوگوں کے ساتھ ان کی پارٹی کا 100 سالہ پرانا رشتہ ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے اور حلقے کے لوگ ایک بار پھر اس کی قیادت کے لیے تیار ہیں۔ پرینکا گاندھی، جو خاندانی گڑھ سے راہل گاندھی کی مہم کو مذید مضبوطی دینے کے لیے یہاں موجود ہیں، نے کہا کہ کانگریس کے ہر کارکن اور رائے بریلی کے لوگوں کا جوش قابل دید ہے۔

رائے بریلی کے لوگوں کے ساتھ کانگریس کا 100 سالہ خدمت کا رشتہ ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے اور رائے بریلی خاندان ایک بار پھر اپنی قیادت کے لیے تیار ہے۔ پرینکا گاندھی نے ایکس پر ہندی میں ایک پوسٹ میں لکھا کہ آج، میں بچھرواں، رائے بریلی کے مختلف علاقوں میں روڈ شو کے ذریعے اپنے خاندان کے افراد سے ملوں گی۔

انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر، پرینکا گاندھی رائے بریلی کے بچھراواں اسمبلی حلقہ کے تھلواسا، مہاراج گنج، ہالور، بھوانی گڑھ، گودھا، تلندا، انچولی اور سودولی میں میٹنگوں میں شرکت کرنے والی ہیں۔ 2019 میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے اس سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ بی جے پی نے اپنے وزیر دنیش پرتاپ سنگھ کو اس سیٹ سے اتارا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.