ETV Bharat / state

لکھنؤ حج ہاؤس کینٹین کا کھانا گذشتہ برس کے مقابلے دوگنی قیمت پر دستیاب - Lucknow Hajj House canteen

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 7:15 PM IST

Food at high price in Lucknow Hajj House canteen لکھنوں حج ہاوس کے کینٹین میں کھانے پینے کی اشیا انتہائی مہنگی ہے۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کھانے کی قیمت میں زبردست اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے عازمین حج کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

لکھنؤ حج ہاؤس کینٹین کا کھانا گذشتہ برس کے مقابلے دوگنی قیمت پر دستیاب، غیرمیعاری کھانے سے عازمین نالاں
لکھنؤ حج ہاؤس کینٹین کا کھانا گذشتہ برس کے مقابلے دوگنی قیمت پر دستیاب، غیرمیعاری کھانے سے عازمین نالاں (ETV Bharat)

لکھنؤ حج ہاؤس کینٹین کا کھانا گذشتہ برس کے مقابلے دوگنی قیمت پر دستیاب (ETV Bharat)

لکھنو: لکھنو کے مولانا علی میاں ندوی میموریل حج ہاؤس سے عازمین حج کے روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک تقریبا چار ہزار عازمین حج سفر حج پر روانہ ہو چکے ہیں۔ ابتدائی دنوں میں حج ہاؤس کے کینٹین میں بہتر کھانے کا انتظام تھا تاہم کینٹین میں کھانے اور دیگر مشروبات مہنگے ہوگئے ہیں، جبکہ انہیں دوگنی قیمت پر فروخت کرنے کی عازمین شکایت کررہے ہیں۔ کینٹین میں کھانا کھانے والے شخص نے بتایا کہ حج ہاؤس کے کینٹین کا کھانا انتہائی خراب ہے اور ایک تھالی 100 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، جس میں چاول کی انتہائی غیر معیاری ہے۔

ایک اور شخص نے ای ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھانے کی معیار میں قدر سدھار ہے تاہم قیمت زیادہ ہے۔ حج ہاؤس کے کیمپس کے اندر ایک کینٹین کے علاوہ نہ ہی کوئی چائے اسٹال ہے نہ کوئی دوسرے کھانے پینے کی دکان ہے، یہی وجہ ہے کہ اسی کنٹین پر تمام عازمین حج کو مہنگا کھانا خریدنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ برس لکھنو کے ماما بریانی نے کینٹین کا ٹینڈر لیا تھا جس کی قیمت کافی کم تھی ایک نان ویج تھالی کی قیمت 60 روپے تھی جس میں 10 روپے کا پانی کا بوتل بھی شامل تھا لیکن رواں برس ایک ویج تھالی کی قیمت 100 روپیہ ہے جبکہ پانی بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔ مینیو کے مطابق 30 روپے کی کافی بھی بیچی جا رہی ہے جو کہ باہر 15 روپے میں دستیاب ہے۔ اس مہنگے کینٹین کے خلاف نہ صرف عازمین حج بلکہ دفتر کے ملازمین بھی نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر مخالفت کرتے نظر آئے۔

ای ٹی وی بھارت نے یو پی حج کمیٹی کے سکریٹری ایس پی تیواری سے بات چیت کیا انہوں نے بتایا کہ ریاستی حج کمیٹی نے کینٹین کا ٹینڈر نکالا تھا اور اسی میں کھانے کی قیمتوں کا تعین بھی کیا گیا تھا ہم قیمت میں تو کمی نہیں کروا سکتے تاہم اس کی معیار کو بہتر کروانے کی کوشش کریں گے۔ ماما بریانی نے بھی بتایا کہ اس برس ہم نے حج ہاؤس کنٹین ٹینڈر پر لینے کے لیے اپلائی کیا تھا جس میں بریانی بند مکھن و دیگر کھانے پینے کی چیزیں شامل تھی جس کی قیمت انتہائی کم تھی لیکن ٹینڈر نہیں دیا گیا جبکہ زیادہ قیمت والے شخص کو ٹینڈر دے دیا گیا۔ انہوں نے اپنی لسٹ بھی ای ٹی وی بھارت کو بھیجی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.