ETV Bharat / state

سندیش کھالی کے مختلف علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 1:33 PM IST

Sandeshkhali Incident: شمالی 24 پرگنہ کے سندیش کھالی کی موجودہ صورت حال کے مدنظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے روٹ مارچ جاری ہے۔ اس کے ساتھ پولیس نے مختلف علاقوں میں سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے حالات پر نظر رکھ رہی ہے۔

سندیش کھالی کے مختلف علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب
سندیش کھالی کے مختلف علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب

سندیش کھالی کے مختلف علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب

شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے سندیش کھالی میں گزشتہ 51 دنوں سے احتجاج و مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔شمالی 24 پرگنہ کے سندیش کھالی کی موجودہ صورتحال کے مدنظر دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے روٹ مارچ جاری ہے۔اس کے ساتھ پولیس نے مختلف علاقوں میں سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے حالات پر نظر رکھ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ سی سی ٹی وی کیمرہ برمازور گاؤں میں داخل ہونے والی سڑک کے کراسنگ پر نصب کیا گیا ہے۔ پولس نے یہ قدم بنیادی طور پر نگرانی کے لیے اٹھایا ہے۔ پولیس حکام کا خیال ہے کہ اگر کہیں اجتماع ہو رہا ہو یا کوئی ناپسندیدہ شخص گاؤں میں داخل ہونے کی کوشش کرے تو اسے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ روکنا ممکن ہو گا۔ کیونکہ جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں سندیش کھالی کے باشندوں کے غصے میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا'

اس جھوپ کھالی اور کچہری کے علاقے کے باشندوں نے شاہجہاں کے بھائی شیخ سراج الدین کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اس کی وجہ سے گاؤں والوں نے سراج الدین کے تالابوں کے ارد گرد واقع گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.