ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی کی مدھیہ پردیش میں آمد

author img

By ANI

Published : Feb 11, 2024, 10:03 AM IST

Updated : Feb 11, 2024, 2:03 PM IST

PM Modi on visit to Madhya Pardesh وزیر اعظم نریندر مودی آج ریاست مدھیہ پردیش کے دورہ پر پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے ریاست کے جھابوا ضلع میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح انجام دیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

PM Modi to visit to Madhya Pardesh
PM Modi to visit to Madhya Pardesh

PM Modi on visit

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے دورہ پر جھابوا پہنچ چکے ہیں۔ جہاں ان کا وزیراعلی موہن یادو اور دیگر رہنماوں نے استقبال کیا۔ مودی نے قبائلی اکثریتی جھابوا ضلع ہیڈکوارٹر میں قبائلی کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں ریاست کے مختلف حصوں سے قبائلی برادریوں کے شہری بھی شرکت کی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ اس کے علاوہ کئی ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق جھابوا مدھیہ پردیش میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پی ایم او نے کہا کہ "وزیر اعظم ایک سے زیادہ پروجیکٹس کو وقف اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس سے خطے کی اہم قبائلی آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعظم آہر انودان یوجنا اسکیم کا آغاز کریں گے۔ اس یوجنا کے تحت تقریباً دو لاکھ خواتین مستفیدین 1500 روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ پی ایم او نے ایک بیان میں کہا کہ مدھیہ پردیش کے مختلف خاص طور پر پسماندہ قبائل کی خواتین کو ہر ماہ غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم مودی ایک اور اسکیم کے استفادہ کنندگان میں 1.75 لاکھ ادھیکار ابھیلیک (حقوق کا ریکارڈ) بھی تقسیم کریں گے۔

وزیراعظم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنے آنے والے دورے کو مدھیہ پردیش کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ "جھابوا میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کا موقع حاصل ہوگا۔ اسی دوران قبائلی خواتین استفادہ کنندگان کو خوراک کی سبسڈی کی ماہانہ قسط تقسیم کرنے کا موقع بھی ملے گا۔"

جھابوا اور آس پاس کے اضلاع کی قبائلی برادری کے ہزاروں لوگ بھی گجرات کی سرحد سے متصل جھابوا میں منعقد ہونے والی قبائلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ زیادہ ہجوم کے پیش نظر تقریب کی جگہ پر ضروری حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم مودی آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی مہم کا بھی آغاز کریں گے۔ مودی کے دورہ سے ایک دن پہلے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے یہاں کے دورے کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈر اور لوک سبھا انتخابات کے ریاستی انچارج ڈاکٹر مہندر سنگھ اور شریک انچارج ستیش اپادھیائے بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: امرت کال میں قومی خوشحالی میں تعاون کریں: مودی

لوک سبھا انتخابات کا شیڈول ابھی جاری نہیں ہوا ہے، لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ اگلے دو تین ماہ میں انتخابات ہوں گے۔ ریاست میں لوک سبھا کی 29 سیٹیں ہیں اور ان میں سے 28 بی جے پی کے پاس ہیں۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس نے ایک بار پھر ریاست کی چھندواڑہ سیٹ پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس بار بی جے پی تمام 29 سیٹیں جیتنے کے مقصد سے آگے بڑھ رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی کے ریاست کے دورے سے ایک دن پہلے، ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما نے ایک خصوصی آرٹیکل لکھا ہے، جس میں قبائلی برادری کے مفاد میں مرکز اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا بھی ذکر ہے۔

Last Updated : Feb 11, 2024, 2:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.