ETV Bharat / state

مودی کا وارانسی دورہ، قافلے کو روک کر اچانک گاڑی سے نیچے اترے وزیر اعظم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 9:43 AM IST

Convoy PM Phulwariya Flyover: وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر وارانسی پہنچ گئے ہیں۔ جمعرات کی رات انہوں نے پھلوریا فلائی اوور پر اپنا قافلہ بیچ میں ہی روک دیا اور پیدل چلنے لگے۔ پی ایم کو ایسا کرتا دیکھ کر وزیر اعلیٰ یوگی بھی کچھ دیر کے لیے حیران رہ گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کی رات اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی پہنچ گئے۔ اس دوران ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پی ایم مودی نے بابت پور کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بنارس لوکوموٹیو ورکشاپ کے گیسٹ ہاؤس تک کا تقریباً 25 کلومیٹر کا فاصلہ کار میں طے کیا۔ اسی دوران پی ایم نے پھلوریا فلائی اوور پر قافلے کو اچانک روک دیا۔ اس کے بعد وہ گاڑی سے نیچے اتر کر پیدل چلنے لگے۔ یہ دیکھ کر ایس پی جی اور پولیس افسران بھاگنے دوڑنے لگے۔ پی ایم مودی آہستہ آہستہ سی ایم کے ساتھ پیدل آگے بڑھنے لگے۔ اس دوران وزیراعظم نے عوام کا سلام بھی قبول کیا۔

پھلوریا فلائی اوور کاشی کے لیے اہم

پھلوریا فلائی اوور حال ہی میں تعمیر کیا گیا ہے۔ یہاں پی ایم کار سے نکل کر کچھ دور تک پیدل چلے۔ پھلوریا فلائی اوور کی تعمیر 2018 میں شروع ہوئی تھی۔ یہ فلائی اوور بہت اہم ہے۔ اس کا کام سال 2023 میں مکمل ہوا۔ پچھلے سال دسمبر میں پی ایم مودی نے اس فلائی اوور کا افتتاح کیا۔ ہوائی اڈے سے آتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اس راستے پر بنارس لوکو موٹیو ورکشاپ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ جیسے ہی ان کا قافلہ پھلوریا فلائی اوور سے لہرتارہ کی طرف بڑھا، پی ایم نے اچانک اپنی گاڑی رکوا دی۔

وزیر اعظم مودی قافلے کو روک کر اچانک گاڑی سے نیچے اترے
وزیر اعظم مودی قافلے کو روک کر اچانک گاڑی سے نیچے اترے

پی ایم مودی پیدل چل پڑے

وزیر اعظم مودی کار سے نیچے اترے اور پیدل آگے بڑھنے لگے۔ سی ایم یوگی بھی ان کے پیچھے پیچھے تھے۔ دونوں پیدل ہی لہتارہ کی طرف بڑھے۔ اس دوران فلائی اوور کے قرب و جوار میں واقع گھروں میں رہنے والے لوگوں نے اپنی بالکونیوں اور چھتوں سے پی ایم مودی کو دیکھ کر نعرے لگانے شروع کردیے۔ پی ایم مودی نے بھی ہاتھ ہلا کر ان سب کا سلام قبول کیا۔

پی ایم نے بھی تصویریں کھنچوائیں

پی ایم مودی نے فلائی اوور پر تصویریں بھی کھنچوائیں۔ ان کے ساتھ سی ایم یوگی بھی موجود تھے۔ پی ایم مودی کو فلائی اوور پر تقریباً 5 سے 7 منٹ تک پیدل چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ کچھ دیر بعد وہ گاڑی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔ بنارس کو ورونا پار سے جوڑنے کے لیے پھلوریا فلائی اوور ایک اہم پروجیکٹ ہے۔ اس سے بابت پور ہوائی اڈے اور غازی پور سمیت دیگر اضلاع سے بنارس آنے میں 45 منٹ سے زیادہ وقت بچتا ہے۔

وزیر اعظم مودی قافلے کو روک کر اچانک گاڑی سے نیچے اترے
وزیر اعظم مودی قافلے کو روک کر اچانک گاڑی سے نیچے اترے

مزید پڑھیں: ینگ انڈیا مہم: 50 یونیورسٹیز کے طلبہ نے مودی حکومت کے خلاف 'چارج شیٹ' جاری کی

لوک سبھا انتخابات میں جنوبی بھارت سے بی جے پی سرپرائز دے گی: شیوراج سنگھ چوہان

سب سے بڑی بات یہ ہے کہ باہر سے آنے والے لوگ رنگ روڈ سے فلائی اوور کے ذریعے سیدھے کاشی ہندو یونیورسٹی میں واقع سر سندرلال اسپتال پہنچ سکتے ہیں۔ بہت کم وقت میں ایمبولینس کو ہسپتال پہنچانا بھی آسان ہو گیا ہے۔ آج وزیر اعظم اپنے پارلیمانی حلقہ کے ساتھ پوروانچل اور اتر پردیش کے لوگوں کو 13202 کروڑ روپے کی 36 ترقیاتی پروجکٹس تحفے میں دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.