ETV Bharat / state

مظفرنگر میں عید کی نماز کی ادائیگی، فلسطین کے لیے خصوصی دعا - Eid al Fitr 2024 in Muzaffarnagar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 11, 2024, 1:52 PM IST

مظفرنگر میں عید کی نماز دوگانہ کی ادائیگی، فلسطین کے لیے خصوصی دعا
مظفرنگر میں عید کی نماز دوگانہ کی ادائیگی، فلسطین کے لیے خصوصی دعا

اترپردیش کے مظفر نگر میں واقع مختلف مساجد، مدارس اور عید گاہوں میں انتظامیہ کی گائیڈ لائن کے مطابق پرامن طریقے سے عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

مظفرنگر میں عید کی نماز دوگانہ کی ادائیگی

مظفرنگر: ملک کے دیگر خطوں کے ساتھ اترپردیش کے مظفرنگر میں بھی عید الفطر کی نماز سادگی کے ساتھ پُرامن ماحول میں ادا کی گئی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد ملک و ملت اور خصوصاً غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ نماز، دعا اور خطبے کے بعد لوگوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو عید سعید کی مبارک باد پیش کی۔

نماز دوگانہ کے موقعے پر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے معقول بندوبست کیے گئے تھے۔ حکومت کی بتائی گئی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے سڑکوں پر نماز ادا کرنے سے گریز کیا۔ لوگوں نے مدرسوں مسجدوں اور عید گاہوں کے اندر ہی عید الفطر کی نماز ادا کی۔ اس دوران لوگوں کی سہولت کے لیے متعدد مواقع پر ایک سے زیادہ جماعتوں کا اہتمام کیا گیا تاکہ کوئی بھی نماز سے محروم نہ رہے۔ عید الفطر کی نماز کے دوران پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران موقعے پر موجود رہے۔
مظفر نگر عیدگاہ میں عید الفطر کی نماز مفتی خلیل الرحمن صاحب نے پڑھائی۔ عید گاہ میں کئی ہزار لوگوں نے ایک ساتھ نماز ادا کی اور نماز کے بعد ملک کی ترقی خوشحالی اور عالمی امن بھائی چارے اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں: پرامن ماحول میں عقیدت واحترام کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کی گئی

علی گڑھ: نماز دوگانہ کے بعد ملک میں سلامتی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.