ETV Bharat / state

شیوسینا اور کانگریس وضاحت کریں کہ بی جے پی سے سمجھوتہ نہیں کریں گے: مسلم ووٹرس کونسل - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 12:33 PM IST

Muslim Voters Council مسلم ووٹر کونسل کے سربراہ عبد الباری خان نے کہاکہ شیو سینا (ادھوے بالا صاحب ٹھاکرے) اور کانگریس اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی سے سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ماضی میں اقلیتی طبقے کے ساتھ اس طرح کا دھوکہ ہو چکا ہے۔

شیوسینا اور کانگریس وضاحت کرے کہ بی جے پی سے سمجھوتہ نہیں کریں گے : مسلم ووٹرس کونسل
شیوسینا اور کانگریس وضاحت کرے کہ بی جے پی سے سمجھوتہ نہیں کریں گے : مسلم ووٹرس کونسل (عetv bharat)

شیوسینا اور کانگریس وضاحت کرے کہ بی جے پی سے سمجھوتہ نہیں کریں گے : مسلم ووٹرس کونسل (etv bharat)

ممبئی:مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔ اسی درمیان مختلف مسلم تنظمیں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے سرگرم ہو گئیں ہیں۔ ان میں سے ایک مسلم ووٹرز کونسل نے لوک سبھا انتخابات کے بعد شیو سینا اور کانگریس سے بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ نا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم مودی نے مہاراشٹر میں ایک جلسے میں ادھو ٹھاکرے کے تعلق سے کہا تھا کہ ضرورت محسوس ہونے پر وہ شیوسینا سربراہ کے لئے کھڑے رہیں گے۔ نیز مہاراشٹرا کے ایک ذمہ دار وزیر دیپک کیسرکر نے بھی چند دنوں قبل یہ انکشاف کیا تھا کہ ادھو ٹھاکرے کے اہل خانہ نے دہلی جاکر وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی تھی ۔

عبد الباری خان نے کہا کہ ان دو باتوں کے تناظر میں اودھو ٹھاکرے نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا لہزا اب اس بات کا خدشہ لاحق ہے کہ لوک سبھا نتائج کے بعد کہیں شیوسینا یو بی ٹی زعفرانی پارٹی سے سیاسی مفاہمت نہ کر لیں ۔ادھو ٹھاکرے سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ضمن میں ایک تحریری یقین دہانی کریں اور وضاحت کریں کہ شیوسینا کسی حالت میں بھی بی جے پی سے قربت نہیں رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں انڈیا اتحاد کی پریس کانفرنس، اقتدار میں آنے کا کیا دعویٰ - lok sabha election 2024

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ممبئ کے خلافت ہائوس میں مسلم انٹیلیکچوئل فورم اور مسلم ووٹرس کونسل کی جانب سے ایک مذاکرہ رکھا گیا تھا جس میں تمام سیکولر سیاسی پارٹیوں سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ مسلمانوں کویقین دلائیں کہ حصول اقتدار کے لئے انکے منتخب نمائندے اور ان کی پارٹی پھر دوبارہ وہ بی جے پی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.