ETV Bharat / state

فائرنگ کرنے والا مفرور ملزم گرفتار ۔ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی - Mumbai Crime Branch in Action

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 11:29 AM IST

Mumbai Crime Branch Action ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے 06 اپریل کو ممبئی کے انٹاپ ہل علاقے میں ہونے والی فائرنگ کے معاملے کو حل کر لیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ماسٹر مائنڈ ملزم وویک کے خلاف ممبئی کی مختلف عدالتوں سے تقریباً ایک درجن گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

فائرنگ کرنے والا مفرور ملزم گرفتار ۔ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی
فائرنگ کرنے والا مفرور ملزم گرفتار ۔ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی

فائرنگ کرنے والا مفرور ملزم گرفتار ۔ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی

ممبئی:ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے شاطر ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتار شخص کے پاس سے واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔یہ ملزم انٹاپ ہل علاقے میں ایک شخص پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا تھا۔

ممبئی پولیس نے کئی اس کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل کی تھیں جو ملزم کی تلاش میں سرگرم تھے۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزم ممبئی سے متصل علاقے ڈومبیولی میں ہے جس کے بعد ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم سے ایک دیسی ساخت کا پستول اور 06 زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر اشیاء بھی ضبط کی گئی ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف 2014 کے دوران ممبئی کے مختلف تھانوں میں ایک درجن سے زائد فوجداری کے مقدمات درج ہیں۔ مزید یہ کہ 2017 میں قتل کے ایک مقدمے میں یہ مجرم جیل گیا 2020 میں پیرول پر رہا کر دیا گیا۔ اس کی رہائی کے بعد اس نے کئی وارداتوں میں شامل رہا ۔

یہ بھی پڑھیں:نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت: بمبئی ہائی کورٹ - Mira Road hate speech case

بارہ عدالتی وارنٹ میں مفرور ملزم وویک شیٹیار کے حوالے سے پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے وقت ملزم ممبئی میں دو لوگوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا لیکن اس کی گرفتاری کی وجہ سے اسکے اس منصوبے پر پولیس نے پانی پھیر دیا۔فلحال کرائم برانچ اس بات کی تفتیش کے رہی ہے کہ دیسی پستول اور 06 زندہ کارتوس کہاں سے آئے اور ملزم کسی قتل کرنے والا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.