ETV Bharat / state

مختار انصاری کی طبیعت پھر خراب، میڈیکل کالج میں داخل - Mukhtar Ansari Health Deteriorated

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 9:56 PM IST

MUKHTAR ADMITTED TO MEDICAL COLLEGE: ڈسٹرکٹ جیل میں بند رکن اسمبلی مختار انصاری کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے۔ انہیں تشویشناک حالت میں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میڈیکل کالج میں بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

Mukhtar Ansari Health
Mukhtar Ansari Health

بانڈہ: ڈسٹرکٹ جیل میں بند مختار انصاری کی طبیعت ایک بار پھر اچانک خراب ہوگئی۔ طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میڈیکل کالج میں بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ مختار کی بھرتی کے بعد ڈی ایم اور ایس پی بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رکن اسمبلی مختار انصاری کو 26 مارچ کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے رانی درگاوتی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ منگل کی شام ہی انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر کے واپس بندہ جیل بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد جمعرات کو مختار کی طبیعت دوبارہ خراب ہوگئی۔ چند روز قبل مختار نے پیشی کے دوران جیل انتطامیہ کھانے میں دھیما زہر (سلو پوائزن) دینے کا الزام لگایا تھا۔

چار روز قبل حکومت نے مختار انصاری کے حفاظتی انتظامات میں غفلت برتنے پر ایک جیلر اور دو ڈپٹی جیلرز کو معطل کر دیا تھا۔ ورچول پیشی کے دوران مختار انصاری نے عدالت میں جیل انتظامیہ پر انہیں سلو پوائزن دینے کا الزام لگایا تھا۔ مختار کی صحت ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے مسلسل بگڑ رہی ہے۔

مختار کو جب دو روز قبل داخل کرایا گیا تھا تو ڈاکٹروں نے ان کے پیٹ اور یورینری میں انفیکشن کی تصدیق کی تھی۔ اس دوران ڈی جی جیل ایس این سبت نے کہا تھا کہ مختار کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ وہیں مختار کے وکلاء نے کسی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ جب کہ مختار نے الزام لگایا تھا کہ 19 مارچ کو ملنے والے کھانے میں زہریلا مادہ ملا تھا۔

مزید پڑھیں: یوپی باندہ جیل میں مختار انصاری کی طبیعت اچانک خراب، اسپتال منتقل

مختار انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

مختار انصاری کی بیوی وبرادر نسبتی کی 2.35 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.