ETV Bharat / state

اکھلیش یادو کے روڈ شو میں اکانہ اسٹیڈیم کا ماڈل پیش کیاگیا - Akhilesh Yadav road show

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 5:14 PM IST

Akhilesh Yadav roadshow سابق وزیراعلی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی جانب سے لکھنو میں انتخابی مہم چلائی۔ اس دوران ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم سے حضرت گنج چوراہے تک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر

اکھلیش یادو کے روڈ شو میں اکانہ اسٹیڈیم کا ماڈل پیش کیاگیا
اکھلیش یادو کے روڈ شو میں اکانہ اسٹیڈیم کا ماڈل پیش کیاگیا (ETV Bharat)

اکھلیش یادو کے روڈ شو میں اکانہ اسٹیڈیم کا ماڈل پیش کیاگیا (ETV Bharat)

لکھنو: لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے ووٹنگ 20 تاریخ کو ہوگی جس جس کا اشتہاری مہم اج ختم ہو گیا ہے اس دوران اتر پردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے لکھنو کے انڈیا اتحاد کے امیدوار روی داس ملہوترا کہ حق میں کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم سے حضرت گنج چوراہے تک روڈ شو کیا جس میں ان کے دور اقتدار کے میں مختلف ترقیاتی کاموں کا ماڈل بھی پیش کیا گیا لکھنو کے اکانہ اسٹیڈیم کا ماڈل پیش کیا۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کرکٹ کے مداحوں نے کہا کہ ایس پی نے اترپردیش کا نام روشن کیا ہے۔ یہاں اکانہ اسٹیڈیم میں قومی اور بین الاقوامی سطح کی کرکٹ میچ کا انعقاد ہو رہا ہے جس کی تعمیر اکھلیش یادو نے کروائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اج ہم لوگ کرکٹ کے تمام ساز و سامان کے ساتھ یہاں موجود ہیں۔ صرف یہ باور کرانے کے لیے کہ سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے اسٹیڈیم بنوا کے جو کام انجام دیا وہ بہت ہی شاندار ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ائی پی ایل کا دور ہے اور ایکانہ اسٹیڈیم میں کئی میچز کا انعقاد ہوا جس سے ریاست کی عوام نے بھرپور لطف اٹھایا امید ہے کہ انے والے وقت میں اگر اقتدار میں اتے ہیں تو اتر پردیش میں اس اسٹیڈیم کے طرز پر کئی جگہ کھیل کو بڑھاوا ملے گا اور کھیل سے محبت کرنے والے نوجوان بھی اس میدان میں اپنا مستقبل سنوار سکیں گے یہ سوال کرنے پر انہوں نے جواب دیا کہ سیاسی ریلی میں ان کی موجودگی کیوں ہے انہوں نے بتایا کہ یہ وہ سیاسی جماعت ہے جس نے کھیل سے وابستہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کو کئی اہم مقامات پر ترقی کرنے کا موقع دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.