ETV Bharat / state

'اپنی اولاد کو موبائل سے دور رکھیں'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 2:12 PM IST

اپنی اولاد کو موبائل سے دور رکھیں
اپنی اولاد کو موبائل سے دور رکھیں

Maulana Sohail Mazhari Reaction مولانا سبیل مظہری نے اولاد کی تربیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے والدین اپنے بچوں سے زیادہ پریشان ہیں۔ اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ پہلے ماں باپ اپنی خواہشات پر اولاد کو چلاتے تھے تو اولاد کامیاب ہوتی تھی آج بچے والدین کو چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنی اولاد کو موبائل سے دور رکھیں

بیدر :ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں مولانا سبیل مظہری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو ان کی خواہشات کے مطابق مت چلائیں. والدین کا ذہن بڑا ہوتا ہے ۔ان کی سوچ بڑی ہوتی ہے ان کی سوچ کامیابی کی طرف لے جاتی ہیں بچوں کی ضد اور بچوں کی سوچ اور خواہشات نقصان کی طرف دھکیلتی ہے آج کل کے بچے موبائل کے عادی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ماں باپ ان کی خواہشات پر موبائل دے دیتے ہیں یاد رکھیے اتنا خطرناک اپ کا بچوں کے خواہشات کو پورا کرنے کی طرف آب جو بڑھ رہے ہیں اتنا ہی یہ خطرناک عمل ہے ۔ یاد رکھو یہی بچے جو آپ کے خواہشات پر چلاتے ہیں جو ہاتھوں سے آپ موبائل دیتے ہیں وہی بچہ اپنے ہاتھوں سے ایک دن آپ کا گریبان بھی پکڑے گا تو اس لیے آپ اپنے بچوں کو موبائلوں سے بچائیں۔

یہ بھی پڑھیں:میں ملحد نہیں ہوں میں مذہبی ہوں، میں نے اپنے گاؤں میں رام مندر بنایا ہے: سدارامیا

ان کا کہنا ہے کہ آج کل والدین اس مسئلے سے کافی پریشان ہیں کہ بچے نافرمان بن گئے اولاد نافرمان بن گئی میرا بیٹے نے میرا گلا پکڑ لیا ہے میری بیٹی نے اپنے ماں کو گالی دی ہے وجہ کیا ہے اس کی وجہ بس یہی والدین ان کی خواہشات پر چلاتے ہیں۔مولانا نے مزید کہا کہ مسائل کا حل یہ ہے کہ بچوں کو موبائلوں سے دور رکھیں ان کی رات میں نگرانی کریں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.