ETV Bharat / state

مولانا سجاد نعمانی کا اے ایم یو طلباء سے خطاب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 5:51 PM IST

Sajjad Naumani address to AMU students معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کنیڈی ہال میں منعقد جلسہ ”عصرِ حاضر میں طلبا کی ذمہ داری“ کے عنوان سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

مولانا سجاد نعمانی کا اے ایم یو طلباء سے خطاب

علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تاریخی کنیڈی ہال میں منعقد جلسہ ”عصرِ حاضر میں طلبا کی ذمہ داری“ کے عنوان سے بطور مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے طلباء و طالبات سے دو روز قبل خطاب کرتے ہوئے کہا تنگ نظر لوگوں کے ہاتھوں میں بدقسمتی سے یہ ملک آگیا ہے لیکن یہ ملک ہمارا ہے اسکو بچانے کے لئے ملک کے نوجوانوں کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا میں علی گڑھ کے نوجوانوں سے کہوں گاکہ آپ خوش نصیب ہیں کہ علی گڑھ میں پڑھ رہے ہیں یہاں صرف تعلیم حاصل نہ کریں بلکہ سرسید کے کردار کو بھی اپنائیں۔ سرسید کے عزائم اور انکی مثبت فکر سے ہمیں سبق لینے کی ضرورت ہے۔

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انھونے مذید کہا کہ ملک ہمارا ہے کچھ لوگ غلط نظریہ اختیار کررہے ہیں تو یہ کچھ لوگوں کی غلطی ہے ملک کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارا ملک قدرِ انسانیت قدرِ عالمیت اور احترام نسواں والا ملک ہے، ہمیں مطلوب ہے ایسا ملک جہاں غریبوں کی عزت وعظمت ہو کسانوں کا احترام ہوہر ایک کو برابری کا درجہ حاصل ہو۔ آج جو حالات ہیں ان میں دیوبند اور اے ایم یو کو متحدہ کوششیں کرنی ہونگی کیونکہ دورِ حاضر کے مسائل کا اکیلے مقابلہ نہ تو دیوبند کرسکتا ہے اور نہ ہی اے ایم یو ایک طرف وہ لوگ ہیں۔

صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا وطالبات یہ عہد کرلیں کہ ہمیں صرف اپنے کریئر اور مستقبل کے لئے تعلیم حاصل نہیں کرنی ہے بلکہ مجھے اپنے ملک اپنی ملت اور اپنی قوم کے ساتھ اپنے ضلع اپنی اسمبلی اور اپنے گاؤں بلاک کے لئے پڑھنا ہے تو مجھے یقین کہ ملک کی تصویر بدل جائے گی آپ وہ ہرگز نہ کریں جو دوسری قوموں کے نوجوان کررہے ہیں مسلمان اس لئے قطعی نہیں بنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.