ETV Bharat / state

احمدآباد میں دانی لمڑا مسلم نوجوان کمیٹی کی جانب سے اجتماعی شادی کا اہتمام - Mass Wedding Ceremony In Ahmedabad

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 5:11 PM IST

Mass Wedding Ceremony Held in Ahmedabad: احمدآباد میں دانی لمڑا مسلم نوجوان کمیٹی کی جانب سے 14ویں اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا جس میں 31 جوڑے ازدواجی زندگی کے بندھن میں بندھ گئے۔

احمدآباد میں دانی لمڑا مسلم نوجوان کمیٹی کی جانب سے 14واں اجتماعی شادی کا اہتمام
احمدآباد میں دانی لمڑا مسلم نوجوان کمیٹی کی جانب سے 14واں اجتماعی شادی کا اہتمام (etv bharat)

احمدآباد میں دانی لمڑا مسلم نوجوان کمیٹی کی جانب سے 14واں اجتماعی شادی کا اہتمام (etv bharat)

احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد میں واقع ملی تنظیم دانی لمڑا مسلم نوجوان کمیٹی کی جانب سے 14ویں اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر تنظیم دانی لمڑا مسلم نوجوان کمیٹی کے ذمہ دار سلیم سید نے کہا کہ زبیر بھائی سید اور اسلم خان کی سرپرستی میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر 31 جوڑے ازدواجی زندگی کے بندھن میں بندھ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ خوشی کا باعث ہے کہ ہماری تنظیم غریب اور ضرورت مندوں کے لیے کام کرتی آ رہی ہے۔ ہم مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ گذشتہ 14 برسوں سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کرتے آرہے ہیں۔ اس سال 31 جوڑوں نے نئی زندگی کی شروعات کی۔

ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے دور میں گارجین کے لیے اپنے بچوں کی شادی کرنا نہایت مشکل کام ہوتے جا رہا ہے۔ وہ اپنے بچوں کی شادی نہیں کر پا رہے ہیں۔ ہماری تنظیم نے ان گارجین کی پریشانیوں اور مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد کے ہرسول گاؤں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام

اس موقعے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے صدر صابر قابلی والا نے بھی اجتماعی شادی میں جوڑوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے زمانے میں اجتماعی شادی کافی اہمیت کی حامل ہو گئی ہے۔ کیونکہ غریب بچوں کی شادی نہیں ہو پا رہی ہے۔ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ مہنگی شادی کر سکیں۔ اس کے لیے اجتماعی شادیوں کی تقریبات کے انعقاد کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.