ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ کے ڈیم خشک سالی کے شکار - Dams in Marathwada dried up

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 3:48 PM IST

Marathwada dams vulnerable drought مراٹھواڑہ میں زیادہ تر علاقہ میں خشک سالی کی وجہ عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پانی کی قلت نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ علاقہ کے تمام ڈیمس میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے۔

مراٹھواڑہ کے ڈیم خشک سالی کے شکار
مراٹھواڑہ کے ڈیم خشک سالی کے شکار (ETV Bharat)

مراٹھواڑہ کے ڈیم خشک سالی کے شکار (ETV Bharat)

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں ایک بار پھر خشک سالی کی وجہ سے پانی کی قلت ہورہی ہے، شدت کی گرمی کی وجہ سے مراٹھواڑہ کے بڑے ڈیمپوں میں بھی پانی کا ذخیرہ بہت کم ہوگیا۔ اسی طرح اگر چھوٹے ڈیمپوں کی بات کی جائے تو یہاں پانی کا ذخیرہ پوری طرح ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دیہی علاقے کے لوگوں کو پانی کی قلت سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ چھوٹے ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کی وجہ سے ہزاروں مچھلیاں مرگئی ہیں۔

گرمی کی شدت کی وجہ سے مراٹھو واڑہ میں خشک سالی کے حالات دکھائی دے رہے ہیں، مراٹھواڑا کے تقریبا 11 بڑے ڈیمپوں میں سے پانچ ڈیم پوری طرح سے خشک ہوچکے ہیں اور کچھ بڑے ڈیمز میں اب صرف تقریبا 10 فیصد پانی کا ذخیرہ بچا ہوا ہے۔ اورنگ اباد ضلع میں واقع جب پور تحصیل کے ڈھوکو ڈیم بھی پوری طرح سے خشک ہوچکا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ڈیم کا جائزہ لیا۔ دیہی علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ڈیم میں تقریبا 11 سے 12 ٹی ایم سی پانی ہوتا ہے لیکن اس سال کم بارش ہونے کی وجہ سے یہ ڈیم پوری طرح سے خشک ہو چکا ہے، اس ڈیم کے آس پاس والے گاؤں کے لوگ اسی ڈیم کے پانی سے اپنے کھیتوں میں کاشت کاری کرتے تھے، اس ڈیم پر تقریبا 15 سے 20 گاؤں انحصار کرتے ہیں، لیکن ڈیم کا پانی خشک ہو جانے کے بعد اب گاؤں والے پوری طرح سے سرکاری ٹینکروں پر انحصار کررہے ہیں۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ پانی خریدنا پڑرہا ہے۔ دوسری طرف ریاست کے وزیراعلی نے بھی خشک سالی کو دیکھتے ہوئے ہنگامہ طور پر میٹنگ طلب کی اور اس میں سرکاری حکام کو ہدایت دی کہ کسی بھی گاؤں میں پینے کے پانی کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی وزیراعلی نے پانی کی اسکیمات سے متعلق بل کو بھی فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.